یہاں منگل کو ۵۴؍ واں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا ( آئی ایف ایف آئی ) کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا جس میں مختلف اداکاروں نے خطاب کیا۔
EPAPER
Updated: November 29, 2023, 10:12 AM IST | Agency | Goa
یہاں منگل کو ۵۴؍ واں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا ( آئی ایف ایف آئی ) کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا جس میں مختلف اداکاروں نے خطاب کیا۔
یہاں منگل کو ۵۴؍ واں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا ( آئی ایف ایف آئی ) کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا جس میں مختلف اداکاروں نے خطاب کیا۔ اس د وران کچھ ادکاروں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا کچھ کو اعزاز سے نواز ا گیا۔ یاد رہے کہ گوا کے پنجی شہر میں ۵۴؍ ویں فلم فیسٹیول کاآغاز ۲۰؍ نومبر کو ہوا تھا اور یہ ۲۸؍ نومبر تک جاری رہا۔
’’ہمیشہ خواتین کو مضبوط کردارمیں پیش کرنے کی کوشش کی‘‘
یہاں ۵۴؍ ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا ( آئی ایف ایف آئی ) میں رانی مکھر جی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنی شخصیت کے مختلف پہلوؤ ں کو واضح کیا ہے۔آئی ایف ایف آئی میں رانی مکھرجی نے کہا،’’ میں نے ہمیشہ ہندوستانی خواتین کو مضبوط کردار کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہمیشہ مضبوط فلموں اور کرداروں کے ساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے۔ بعض دفعہ آپ کو شائقین کی پذیرائی حاصل نہیں ہوتی لیکن ایسی فلمیں اور کردار سنیماکی تاریخ میں اپنا مقام رکھتے ہیں اور وہ باقی رہتے ہیں۔‘‘انہوں نے یہ بھی کہا ،’’ اگر کوئی اداکار ورسٹائل ہے تو وہ زندگی کے مختلف پہلوؤں کو پیش کر سکتا ہے۔‘‘