Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویر داس کا نیا کامیڈی شو ’’فول والیوم‘‘ جولائی میں نیٹ فلکس پر نشر ہوگا

Updated: June 20, 2025, 9:02 PM IST | Mumbai

ایمی یافتہ کامیڈین ویر داس کی نئی کامیڈی فلم ’’فول والیوم‘‘ ۱۸؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا۔ قبل ازیں نیٹ فلکس پر ان کی چھ کامیڈی شوز ریلیز ہوچکے ہیں۔ ۲۰۲۳ء میں انہیں اپنی سیریز ’’ویر داس: لینڈنگ‘‘ کیلئے ایمی ایوارڈ دیا گیا تھا۔

Virdas. Photo: INN
ویرداس۔ تصویر: آئی این این

انٹرنیشنل ایمی یافتہ کامیڈین ویر داس کی نیا کامیڈی شو ’’فول والیوم‘‘ ۱۸؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر نشر ہوگا۔ نیٹ فلکس نے  شو کا اعلان  کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ہندوستانی کامیڈی خاموش نہیں رہے گی۔ ایمی یافتہ کامیڈین ویر داس کا نیا کامیڈی شو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا۔‘‘ یاد رہے کہ یہ نیٹ فلکس کے ساتھ ساتویں شراکت داری ہے۔ قبل ازیں ۲۰۱۷ء میں انہوں نے ’’ابروڈ انڈر اسٹینڈنگ‘‘ نے دنیا بھر کے صارفین کو ان کے ہیومر سے متعارف کروایا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ہاؤس فل ۵‘‘ نے ۱۷۵؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرلیا

بعد ازیں ان کے کامیڈی شوز ’’ہنسمکھ‘‘ (۲۰۱۹ء)، ’’لوزنگ اٹ‘‘ (۲۰۱۸ء)، ’’فار انڈیا‘‘ (۲۰۲۰ء) ریلیز ہوچکے ہیں۔ ۲۰۲۳ء میں نیٹ فلکس کی اپنی خصوصی سیریز ’’ویر داس: لینڈنگ‘‘ کیلئے انہیں ایمی ایوارڈ تفویض کیا گیا تھا جس پر عالی ثقافت پر روشنی ڈالی گئی تھی۔ ۴۶؍ سالہ داس اپنی یادگار ’’دی آؤٹ سائیڈر: اے میمائر فار مس فٹس‘‘ کے ذریعے بطور مصنف اپنے کریئر کی شروعات کریں گے۔ فی الحال وہ اپنے انٹرنیشنل مائنڈ فول ٹور میں مصروف ہیں جس کے ذریعے وہ اپنی کامیڈی کو ۳۳؍ ممالک تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK