اداکار اقبال خان کا کہنا ہےکہ انہوں نے سونی سب کے شو ’ہوئیں گم یادیں: ایک ڈاکٹر، دو زندگیاں‘میں ڈاکٹر دیو کے کردار کے لیے اپنی دونوں بہنوں سے تحریک حاصل کی ہے۔
اداکار اقبال خان۔ تصویر: آئی این این
اداکار اقبال خان کا کہنا ہےکہ انہوں نے سونی سب کے شو ’ہوئیں گم یادیں: ایک ڈاکٹر، دو زندگیاں‘میں ڈاکٹر دیو کے کردار کے لیے اپنی دونوں بہنوں سے تحریک حاصل کی ہے۔
سونی سب اپنا نیا شو’ہوئیں گم یادیں: ایک ڈاکٹر، دو زندگیاں‘لانچ کرنے جا رہا ہے، جو ایک ڈاکٹر کی دل کو چھو لینے والی کہانی ہے۔ یہ ڈاکٹر اپنی یادداشت کھونے کے بعد اپنی زندگی میں تبدیلی محسوس کرتا ہے اور اس عمل کے دوران وہ اپنے مریضوں کو صرف میڈیکل ہسٹری کے تناظر میں نہیں بلکہ ایک ذاتی سطح پر دیکھنا شروع کر دیتا ہے۔ ڈاکٹر دیو (اقبال خان) صرف اپنا ماضی واپس لانے کی کوشش نہیں کر رہے، بلکہ وہ بتدریج سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹر ہونے کے لیے ہمدردی کتنی ضروری ہے۔
اقبال خان کے لیے، جو ڈاکٹر دیو کا کردار نبھا رہے ہیں، یہ سفر بہت ہی ذاتی رہا۔ انہوں نے اپنےمریضوں کو سب سے نازک حالات میں دیکھنا اور سمجھنا سیکھا کہ ہمدردی اکثر ڈاکٹر کا سب سے طاقتور ہتھیار ہوتی ہے۔
اقبال خان نے کہا’’میری دونوں بہنیں ڈاکٹر ہیں اور جو چیز مجھے سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے وہ ہے ان کا اپنے مریضوں کے تئیں ہمدردانہ رویہ۔’ہوئیں گم یادیں: ایک ڈاکٹر، دو زندگیاں‘ جلد ہی سونی سب پر نشر ہوگا۔