Inquilab Logo Happiest Places to Work

سی بی ایس ای میں بے ضابطگیاں دھرمیندر پردھان کی نااہلی کاثبوت ہیں: کانگریس

Updated: June 07, 2026, 12:22 PM IST | New Delhi

پارٹی ترجمان جے رام رمیش نے کہا کہ وزارت تعلیم سے جڑے معاملات کی پرتیں لگاتار کھل رہی ہیں، دھرمیندر پردھان کی نا اہلی بے نقاب ہوچکی ہے۔

Dharmendra Pradhan. Photo: INN
دھرمیندر پردھان۔ تصویر: آئی این این

کانگریس نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سی بی ایس ای کے امتحان، آن اسکرین مارکنگ (او ایس ایم) نظام اور دوبارہ تشخیص (ری ویلیوایشن) کے عمل میں ہوئی بے ضابطگیوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ دھرمیندر پردھان اہل نہیں ہیں اور ان کی نااہلی اب سب کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے۔کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے سنیچر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ وزارت تعلیم سے جڑے معاملات کی پرتیں لگاتار کھل رہی ہیں۔ سی بی ایس ای کے ری ویلیوایشن پورٹل کیلئے منتخب کمپنی سی او ای ایم پی ٹی نے سائبر سیکوریٹی سے متعلق جن سرٹیفکیٹس کو ٹینڈر کے عمل میں پیش کیا تھا، ان میں سنگین خامیاں تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سرٹیفکیٹ کسی دوسرے کسٹمر سے متعلق تھا اور اس کی میعاد ختم ہو چکی تھی جبکہ دوسرا صرف عارضی ایپلی کیشن کے آڈٹ پر مبنی تھا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان حقائق کے باوجود سی بی ایس ای نے کمپنی کو اونچی شرحوں پر ٹھیکہ فراہم کیا۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ فروری۲۰۲۵ء میں کچھ ایتھیکل ہیکرز نے پورٹل کی سائبر سیکوریٹی میں سنگین خامیوں کی طرف توجہ دلائی تھی لیکن سی بی ایس ای نے طویل عرصے تک ان حقائق کو تسلیم نہیں کیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعد میں سی بی ایس ای کوری ویلیوایشن کے عمل کیلئے سی او ای ایم پی ٹی کے پلیٹ فارم کا استعمال بند کر کے اپنا الگ پورٹل تیار کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزارت تعلیم نے امتحان کے انعقاد، او ایس ایم نظام اور ری ویلیوایشن کے عمل میں زیادہ جوابدہی دکھائی ہوتی تو لاکھوں طلبہ اور ان کے خاندانوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔جے رام رمیش نے الزام لگایا کہ یہ پورا واقعہ وزارت تعلیم کے کام کاج پر سنگین سوال کھڑے کرتا ہے اور اس سے دھرمیندر پردھان کا طریقہ کار اور نااہلی بے نقاب ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK