• Fri, 23 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

معروف جاپانی ناول نگار ریو موراکامی ۷۴؍ برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Updated: October 23, 2026, 4:30 PM IST | Tokyo

جاپان کے معروف ناول نگار ریو موراکامی ۷۴؍برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ تشدد، منشیات اور سماجی بیگانگی جیسے موضوعات کو اپنی تحریروں میں نمایاں کرنے والے موراکامی نے جدید جاپانی ادب پر گہرے اثرات مرتب کئے۔ اور اپنی پہلی ہی تصنیف سے عالمی شہرت حاصل کی۔

Renowned Japanese novelist Ryu Murakami. Photo: INN
جاپان کے معروف ناول نگار ریو موراکامی۔ تصویر: آئی این این

جاپان کے معروف ناول نگار ریو موراکامی۷۴؍ برس کی عمر میں گزشتہ ہفتے سنیچرکو انتقال کر گئے۔ جاپانی خبر رساں ادارے جیجی پریس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ جنوب مغربی جاپان کے صوبے ناگاساکی میں پیدا ہونے والے ریو موراکامی اپنی مشہور تصانیف ’’آلموسٹ ٹرانسپیرنٹ بلیو‘‘ اور ’’کوائن لاکر بے بیز‘‘ کیلئے جانے جاتے تھے۔ ان کی آخری رسومات اہل خانہ نے نجی طور پر ادا کیں۔ ریو موراکامی نے۱۹۷۶ء میں اپنے پہلے ناول ’’آلموسٹ ٹرانسپیرنٹ بلیو‘‘ پر گونزو پرائز فار نیو رائٹرز اور جاپان کا ممتاز اکوتاگاوا انعام حاصل کیا تھا۔ انہوں نے یہ ناول موساشینو آرٹ یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہونے کے دوران لکھا تھا۔ یہ ناول بے حد مقبول ہوا اور اس کی تقریباً۳۵؍ لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کی آئیووا میں انتخابی مہم، مشی گن کے ترقی پسند لیڈر کو ’جہادی‘ کہا

ان کی تحریروں نے روایتی ادب کی حدود سے آگے بڑھتے ہوئے تشدد، منشیات، جنسیات اور سماجی بیگانگی جیسے موضوعات کو اجاگر کیا۔ ریو موراکامی فلمی ہدایت کار اور اسکرین رائٹر کی حیثیت سے بھی معروف تھے۔ اس کے علاوہ وہ ٹی وی ٹوکیو کارپوریشن کے پروگرام ’’کیمبرین پیلس‘‘ میں تقریباً دو دہائیوں تک میزبان اور مرکزی انٹرویو نگار کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK