Inquilab Logo Happiest Places to Work

اچھا لگ رہا ہے، تم باہر گھوم رہے ہو: راج پال یادو کو دیکھ کر فرح خان خوش ہو گئیں

Updated: April 04, 2026, 5:05 PM IST | Mumbai

راج پال یادو فروری میں ۹؍ کروڑ روپے کے قرض اور چیک باؤنس کے کیس میں تہاڑ جیل سے عبوری ضمانت پر باہر آئے۔ حال ہی میں وہ فرح خان کے کوکنگ وو لاگ میں نظر آئے، جہاں فرح نے ان کے باہر آنے پر خوشی ظاہر کی۔

Rajpal Yadav And Farah Khan.Photo:INN
راجپال یادو اور فرح خان۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ اداکار راج پال  یادو  کچھ وقت پہلے کافی خبروں میں تھے۔ فروری میں انہیں ۹؍ کروڑ روپے کے قرض اور چیک باؤنس کے کیس میں تہاڑ جیل بھیج دیا گیا تھا۔ تاہم، اداکار کو۱۶؍ فروری کو عبوری ضمانت مل گئی۔ اداکار اب کام پر واپس آ چکے ہیں اور فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں وہ فرح خان کے کوکنگ و ولاگ میں نظر آئے، جہاں فرح نے جیل میں ان کی روزمرہ زندگی اور باہر آنے پر خوشی ظاہر کی۔
راج پال نے فرح کے لیے بنایا کھانا
فرح اپنے کوکنگ و ولاگ کے لیے راج پال  کے منیجر اور دوست ساکیت سواہنی کے گھر گئیں۔ راج پال  نے جب ان کا استقبال کیا تو فرح نے انہیں گلے لگایا اور کہاکہ ’’اتنے سالوں بعد آپ سے مل رہی ہوں۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ وہ ان کے لیے کچھ مزیدار کھانا، کڑھی چاول اور آلو کی سبزی لے کر آئی ہیں۔ اس پر راج پال  نے کہا کہ انہوں نے بھی فرح کے لیے کچھ بنایا ہے اور امید ہے کہ انہیں پسند آئے گا۔

یہ بھی پڑھئے:ایرانی خواتین فٹ بالرز نے شدید دباؤ اور آسٹریلیا میں پناہ کی کہانی سنا دی


فرح کہتی ہیںکہ ’’مجھے اچھا لگ رہا ہے کہ تم باہر گھوم رہے ہو۔ سب سے زیادہ وہی اچھا لگ رہا ہے۔ ویڈیو میں فرح نے راج پال  کے ساتھ اپنے بھائی بہن کے تعلقات پر بھی بات کی۔ فرح نے بتایا کہ انہوں نے فلم ’’مست‘‘ میں ان کے پہلے گانے کی کوریوگرافی کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:برسوں پہلے پرتھوی راج کپور نے رام کا کردار نبھایا تھا


فرح کی ڈانٹ کو آشیرواد مانتے ہیں راج پال 
بالی ووڈ کی کوریوگرافر نے یہ بھی بتایا کہ وہ راج پال  کو اکثر ڈانٹتی تھیں، جس پر اداکار نے کہا کہ وہ ان سے ڈرتے تو تھے، لیکن ان کی ڈانٹ کو ایک آشیرواد مانتے تھے۔یاد رہے کہ ۲۰۱۰ء  میں راج پال  نے اپنی پہلی ہدایت کردہ فلم ’’اتا پتہ لاپتہ‘‘کے لیے دہلی کی کمپنی مرلی پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ سے۵؍ کروڑ روپے قرض لیے تھے۔ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہو گئی اور راج پال  یادو کو بھاری نقصان ہوا۔ اداکار قرض ادا نہیں کر پائے اور کیس عدالت میں پہنچ گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK