• Sun, 25 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جاوید جعفری نے ’’مایا سبھا‘‘ کو مکمل وقت دیا، کہا:اداکار کو بس پروجیکٹ پر توجہ دینا چاہیے

Updated: January 25, 2026, 9:01 PM IST | Mumbai

اداکار جاوید جعفری اپنی آنے والی فلم ’’مایا سبھا‘‘ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں۔ اس فلم پر کام کرتے ہوئے انہوں نے اپنے باقی تمام پروجیکٹس سے مکمل فاصلہ اختیار کیا۔ جاوید کا ماننا ہے کہ جب کسی نئے کردار کو نبھانے کا موقع ملے، تو ایکٹر کو صرف اسی پر مکمل توجہ دینی چاہیے۔

jaaved Jaaffrey.Photo:INN
جاوید جعفری۔ تصویر:آئی این این

 اداکار جاوید جعفری اپنی آنے والی فلم ’’مایا سبھا‘‘ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظارکررہے  ہیں۔ اس فلم پر کام کرتے ہوئے انہوں نے اپنے باقی تمام پروجیکٹس سے مکمل فاصلہ اختیار کیا۔ جاوید کا ماننا ہے کہ جب کسی نئے کردار کو نبھانے کا موقع ملے، تو ایکٹر کو صرف اسی پر مکمل توجہ دینی چاہیے۔
بالی ووڈ اداکار  جاوید جعفری نے بتایاکہ ’’ایک اداکار کے حقوق محدود ہوتے ہیں۔ میں کبھی اس دائرے میں نہیں جاتا جہاں میں مصنف یا ڈائریکٹر کی توہین کروں۔ مصنف نے برسوں کی محنت سے اسکرپٹ لکھی ہوتی ہے۔ آپ اسے پڑھ کر ایک دن میں کہہ  دیں کہ باس، میں اسے ایسے کروں گا  یا اپنے اصول تھوپ دیں تو یہ غلط ہے۔ اور ڈائریکٹر پوری دنیا تخلیق کرتا ہے، ایکٹر اسے اوور رائیڈ نہیں کر سکتا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:آسٹریلین اوپن: کوکو گف کی مسلسل تیسری بار کوارٹر فائنل میں رسائی، نیا ریکارڈ قائم

انہوں نے مزید کہاکہ ’’ اس لیے میں ضرورت پڑنے پر سوال پوچھتا ہوں، یہ کیوں ہوا، وہ کیوں نہیں؟ اور جب صحیح جواب مل جاتا ہے  تو سب کچھ معمول پر آ جاتا ہے۔حقیقت میں کام کے دوران انا نہیں آنی چاہیے۔ وہ کردار کے ساتھ جیتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ وہ ایسا کیوں کرے گا  لیکن  اداکار کا فرض ہے کہ وہ ڈائریکٹر کی سوچ کے مطابق کردار کو زندہ کرے۔ اگر مجھے کوئی نیا آئیڈیا آئے تو میں متبادل  دے سکتا ہوں۔ لیکن کبھی کبھی ہدایتکار کہتا ہے کہ ’’یہ ٹریک سے ہٹ رہا ہے، مسکرانا نہیں، اشارہ مت کرنا یا ایسا ویسا مت کرنا کیونکہ اس سے کردار ٹوٹ جاتا ہے۔‘‘
جاوید جعفری نے واضح طور پر کہا کہ اداکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسکرپٹ اور ڈائریکٹر کے وژن کو مکمل  دیانتداری  سے نبھائے۔ وہ کسی بھی پروجیکٹ میں مکمل طور پر ڈوب جاتے ہیں اور باقی کام روک دیتے ہیں تاکہ کردار پر سو فیصد فوکس رہے۔

یہ بھی پڑھئے:واکنگ اسٹک کے سہارا چلتے نظر آئے رتیک روشن، وائرل ویڈیو نےمداحوں کی فکر بڑھائی

فلم ’’مایا سبھا‘‘  ایک اہم فلم ہے، جو۳۰؍ جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔ کامیڈی سے لے کر سنجیدہ موضوعات تک ہر صنف میں کام کر چکے جاوید جعفری آنے والی فلم’’ مایا سبھا‘‘ میں ایک منفرد انداز میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK