Updated: January 25, 2026, 10:21 PM IST
| New Delhi
یوم جمہوریہ کے خاص موقع پر ہندوستانی حکومت نے سنیما سمیت مختلف شعبوں کی مشہور شخصیات کو پدم ایوارڈز سے نوازا۔ بالی ووڈ کے ہی مین دھرمیندر کو بعد از مرگ پدم وِبھوشن ملا، الکا یاگنک اور مموٹی کو پدم بھوشن جبکہ آر مادھون ، پروسن جیّت چٹرجی اور ستیش شاہ کو پدم شری دیا گیا۔
دھرمیندر۔ تصویر:آئی این این
ہندوستانیحکومت نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک کے ’پدم ایوارڈز‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ فن، ثقافت اور سنیما کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی کئی ممتاز شخصیات کو اس سال سب سے بڑے شہری اعزازات کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے فہرست میں اداکاری کی دنیا کے ’ہی مین‘ دھرمیندر سنگھ دیول کوبعد از مرگ ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم وِبھوشن سے نوازا۔
ہندوستانی موسیقی کی مشہور گلوکارہ الکا یاگنک اور جنوبی ہند کے سنیما کے ممتاز اداکار مموٹی کو اعلیٰ سطح کی مخصوص خدمات کے لیے پدم بھوشن دیا گیا۔ فن کے شعبے میں نمایاں خدمات کے لیے آر مادھون ، پروسن جیّت چٹرجی اور ممتاز اداکار ستیش شاہ (بعد از مرگ) کو پدم شری سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھئے:بی بی ایل: سڈنی سکسِرز کو شکست دے کر پرتھ اسکورچرز نے ریکارڈ چھٹی بار خطاب جیتا
دھرمیندر نے ہندی سنیما کو ۶۰؍ سال دیئے
بالی ووڈ کے ہی مین دھرمیندر بالی ووڈ کے ان نایاب اداکاروں میں سے ہیں جنہوں نے گزشتہ ۶؍ دہائیوں سے ناظرین کے دلوں پر راج کیا۔ انہوں نے ’’ستی کام‘‘ جیسی کلاسک فلموں میں سنجیدہ اداکاری، ’’شعلے ‘‘ اور’’پرتیجنا‘‘ جیسی فلموں میں شاندار ایکشن اور’’چپکے چپکے‘‘ جیسی کامیڈی فلموں کے ذریعے اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوایا۔ اپنی شاندار شخصیت اور مہربان فطرت کے لیے پہچانے جانے والے دھرمیندر کو سنیما میں اہم خدمات کے لیے۲۰۱۲ء میںپدم بھوشن سے نوازا گیا تھا۔ اب انہیں پدم وِبھوشن کے لیے منتخب کیے جانے سے شائقین بہت خوش ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:پدم شری ایوارڈز: مِیر حاجی بھائی قاسم بھائی کون ہیں؟
۷؍ بار جیتا فلم فیئر بہترین پلے بیک سنگر کا ایوارڈ
ہندوستانی موسیقی کی دنیا میں الکا یاگنک ایک ایسا نام ہیں جن کی مخملی آواز نے۹۰ء کی دہائی اور ۲۰۰۰ء کی شروعات کو اپنی مدھم دھنوں سے سجایا۔ چار دہائیوں سے زیادہ طویل کیریئر میں انہوں نے ہزاروں گانے ریکارڈ کیے۔ انہیں ریکارڈ ۷؍بار فلم فیئر بہترین پلے بیک سنگر کا ایوارڈ ملا ہے۔ ’’ ایک دو تین‘‘ سے لے کر ’’اگر تم ساتھ ہو‘‘ جیسے لازوال گانوں کو اپنی آواز دینے والی الکاکو ان کی فن سے محبت اور لگن کے لیے حکومت نے پدم بھوشن سے نوازا۔