• Mon, 26 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی کے ملاڈ ریلوے اسٹیشن پر۳۱؍ سالہ شخص کا چاقو مار کر قتل، حملہ آور گرفتار

Updated: January 25, 2026, 10:20 PM IST | Mumbai

ممبئی کے ملاڈ ریلوے اسٹیشن پر۳۱؍ سالہ شخص کا چھری مار کر قتل کر دیا گیا، پولیس نے اس معاملے میں حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے، مزید تحقیق جاری ہے۔

The deceased Alok Kumar Singh. Photo: INN
مقتول الوک کمار سنگھ۔ تصویر: آئی این این

سنیچر کی شام ممبئی کے ملاڈ ریلوے اسٹیشن پر لوکل ٹرین سے اترتے ہوئے ہونے والی تکرار کے دوران ایک ۳۱؍ سالہ شخص کو بری طرح چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ متوفی کی شناخت کاندیولی کے رہائشی الوک کمار سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ پلیٹ فارم پر شام تقریباً۶؍ بجے پیش آیا۔ ٹرین سے اترتے ہوئے ہونے والی بحث کے دوران ایک شخص نے سنگھ پر حملہ کرتے ہوئے اس کے پیٹ میں تیز نوکدار چیز گھونپ دی، جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ بعد ازاں ملاڈ اسٹیشن پر ہونے والے مہلک حملے کے معاملے میں ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) اور گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کی مشترکہ ٹیم نے کلیدی ملزم کا پتا لگا کر اسے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ممبئی: جعلی ایلون مسک کا فراڈ، خاتون سے ۱۶؍ لاکھ روپے اینٹھ لئے

ریلوے ریکارڈ کے مطابق مسافر کو ملاڈ اسٹیشن پر اترنا تھا،متوفی دروازے پر کھڑا تھا۔اترنے کے دوران کچھ تکرار ہوئی،پھر واقعہ پیش آیا۔یہ لوکل چرچ گیٹ سے بوريولی جارہی تھی، جس کے ملاڈ پہنچنے کا وقت شام ۵؍ بج کر ۴۵؍ منٹ تھا؛ جب کے پولیس کو اس واقع کی اطلاع شام ۵؍ بج کر ۵۵؍ منٹ پر موصول ہوئی، جس کے بعد ایمبولنس کے ذریعے سنگھ کو شتابدی اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ سنگھ کے ساتھ سفر کرنے والے ان کے رشتہ دار نے بتایا کہ انہوں نے حملہ آور کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی تھی، لیکن وہ گرفت سے چھوٹ کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا، انہوں نے شکایت کی وہاں موجود کسی بھی فرد نے ان کی مدد نہیں کی۔ پولیس کے مطابق سنگھ وِلے پارلے کے ایک کالج میں ریاضی کے پروفیسر کے طور پر ملازم تھے۔ جن کے والد ایک سبکدوش بی ایم سی کے معلم ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK