• Tue, 09 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جیک اینڈ جونز: جینز کیلئے مشہور برانڈ مردوں کے فیشن کا پورا خیال رکھتا ہے

Updated: December 09, 2025, 1:37 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

ڈنمارک میں شروع ہونے والا یہ برانڈ ۳۸؍سے زائد ممالک میں ہزاروں اسٹورز کے ذریعہ نوجوان مردوں کی پسند کے ملبوسات فروخت کررہا ہے۔

A Jack & Jones store can be seen located in the In-Orbit Mall in Malad. Picture: INN
ملاڈ کے ان آربٹ مال میں واقع جیک اینڈ جونز کا اسٹور دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر:آئی این این
دنیا بدلتی رہتی ہے،موسم کروٹیں بدلتے رہتے ہیں، فیشن کا چلن کبھی تیز ہوا، کبھی دھیمے سُروں میں بہتا رہتا ہےلیکن کچھ نام ایسے ہوتےہیں جو ہر دور کی دھوپ اوربارش سے گزر کر بھی اپنی شناخت برقرار رکھتےہیں۔جیک اینڈ جونز(Jack & Jones)انہی میںسے ایک نام ہے،یعنی مردانہ اسٹائل کی اس قدیم و جدید کہانی کا وہ مضبوط کردار جس کے لباس میں مغربی شان بھی ہے اور روزمرہ کی آسانی بھی۔فیشن کی دنیا میں قدم رکھتے وقت اس برانڈ نے کوئی بگل نہیں بجایا بلکہ اس کے کپڑوں کی تراش خراش اور اس کے ڈینم کی مضبوطی نےخود لوگوں کے دلوں میں گونج پیداکی۔ آج یہ یورپی مردانہ فیشن کےصفِ اول کے برانڈز میں شمار ہوتا ہے، جس کے اسٹور  ہندوستان سے لے کر یورپ اور مشرقِ وسطیٰ تک پھیلے ہوئے ہیں۔
آغاز اور بنیاد
جیک اینڈ جونز ۱۹۹۰ءمیںڈنمارک کے معروف گلوبل فیشن گروپ’بیسٹ سیلر‘کے تحت وجود میں آیا۔ اس کا ہدف بہت سادہ تھا ’’مردوں کو ایسا لباس دیا جائے جو اسٹائلش بھی ہو، معیاری بھی اور روزمرہ کی زندگی میں بےفکری سے پہنا بھی جا سکے۔‘‘
یہ وہ دور تھا جب یورپ میں ڈینم کلچر زوروں پرتھا۔ برانڈ نے اپنی پوری توجہ اسی ایک پہلو پر مرکوز رکھی اور اپنے ڈینم کو ایک فیشن اسٹیٹمنٹ بنا دیا۔ یہی وجہ ہے کہ جیک اینڈ جونز’جینز‘ کا مترادف بن گیا اور اس کی یہ پہچان کئی برس تک قائم رہی۔
جیک اینڈ جونز آج۳۸؍سےزائد ممالک میں ہزار سے زیادہ اسٹورزکےذریعے فروخت ہوتا ہے اور اسے یورپ کے بڑے مینز ویئر ریٹیلرز میں شمار کیاجاتا ہے۔صرف یورپ ہی میں نہیں، بلکہ ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور دیگر خطوں میں بھی اس کے فلیگ شپ اسٹورز اورشاپ اِن شاپ فارمیٹس موجود ہیں۔برانڈ اپنی آفیشل ویب سائٹس اور بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے آن لائن وسیع پیمانےپر سیل کرتا ہے، جس سے نوجوان طبقہ آن لائن شاپنگ کے ذریعے آسانی سے رسائی حاصل کرتا ہے۔
ہندوستان میں موجودگی
ہندوستان میں جیک اینڈ جونز کو بیسٹ سیلر انڈیاکے ذریعے متعارف کرایا گیا، جو یہاںویروموڈا،اونلی اور دیگر برانڈز بھی چلاتی ہے۔سرکاری اعدادوشمارکےمطابق برانڈ کے پاس تقریباً ۶۹؍ برانڈ آئوٹ لیٹ اور۲۰۰؍سےزائد شاپ اِن شاپ فارمیٹس ہیں، جو بڑے شہروں کے مالز اور ہائی اسٹریٹ مارکیٹس میں قائم ہیں۔ 
ہندوستانی مارکیٹ میں برانڈ کا فوکس ۱۸؍ سے ۳۵؍سال کے شہری، مڈل اور اپرمڈل کلاس نوجوان میل آبادی ہے، جو مغربی طرز فیشن، جینز اور اسٹریٹ ویئر کو ترجیح دیتی ہے۔
ممبئی میں خریداری
حالانکہ یہ برانڈ اب چھوٹے شہروں میں بھی اپنے اسٹور کھول رہا ہے لیکن ممبئی جیسے شہروں میں اس کے کئی اسٹور موجود ہیں۔ ممبئی میں ۵؍مقامات پر اس کے حصوصی اسٹور موجود ہیں جن میںلوئر پریل کے فنکس پلاڈیم مال میں،گویگائوں ایسٹ  یعنی ہائی وے پر اوبرائے مال میں، ملاڈ ویسٹ کے انفنیٹی مال اور اِن آربٹ مال کے علاوہ کرلا کے فنکس مارکیٹ سٹی اور گھاٹکوپر کے آر سٹی مال میں اس کے اسٹور موجود ہیں جہاں سے آپ خریداری کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ  ان کی ویب سائٹ https://www.jackjones.in/ اور دیگر آن لائن اسٹور سے آن لائن خریداری بھی کرسکتے ہیں۔
یہاں کیا ملتا ہے
جیسا کہ پہلے کہا گیا یہ بنیادی طور پر جینز کیلئے مشہور ہے اس لئے لیکن یہاںدیگر قسم کے ملبوسات جیسے کہ شرٹس،ٹی شرٹس،فوٹ ویئر، ونٹر ویئر،ایکسیسریز اوربچوں کیلئے کپڑے بھی ملتے ہیں۔جینز کے تحت اینٹی، فلیئرڈ،ریگولر،اسکنی اور سلم ہے۔ایکسیسریز میں کیپس، موزے، بیلٹ،بیگز، والیٹ، بینی، اسکاف،دستانے اور خوشبوئیں یہاں ملتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK