• Sat, 31 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہدایتکار پریہ درشن کے لیے ایک ساتھ آئے ودیا اور اکشے کمار

Updated: January 30, 2026, 10:11 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ نے کئی فلموں کے ذریعے سنیما گھروں میں خوف، ہنسی اور سنسنی کو ایک ساتھ ناظرین کے سامنے پیش کیا ہے۔ ایسی ہی فلموں میں سے ایک ہے ’’بھول بھلیاں‘‘۔ اس فلم میں ودیا بالن اور اکشے کمار نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، جنہیں شائقین نے بے حد پسند کیا۔

Akshay And Vidya.Photo:INN
اکشے اور ودیا۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ نے کئی فلموں کے ذریعے سنیما گھروں میں خوف، ہنسی اور سنسنی کو ایک ساتھ ناظرین کے سامنے پیش کیا ہے۔ ایسی ہی فلموں میں سے ایک ہے ’’بھول بھلیاں‘‘۔ اس فلم میں ودیا بالن اور اکشے کمار نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، جنہیں شائقین نے بے حد پسند کیا۔ اب ایک بار پھر یہ دونوں ایک ساتھ نظر آئے ہیں، لیکن اس بار کسی فلم میں نہیں بلکہ ایک مختصر ویڈیو میں۔درحقیقت، مشہور ہدایتکار پریہ درشن کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے دونوں ایک ساتھ آئے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Bollywood Bubble (@bollywoodbubble)


اداکار اکشے کمار اور ’بھول بھلیاں‘ کی منجولیکا ودیا بالن نے ہلکے پھلکے اور تفریحی انداز میں فلم کے ہدایتکار پریہ درشن کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔ اس خاص ویڈیو کو اکشے کمار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھئے:ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں : پریہ درشن، بھوت پولیس۲‘ کی ہدایتکاری کریں گے

 ویڈیو میں اکشے کمار بچوں کے جھولے پر بیٹھے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ ہدایتکار کی عمر کا ذکر کرتے ہوئے ان کی اچھی صحت اور شاندار فلموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ اس کے بعد ویڈیو میں ایک دلچسپ موڑ آتا ہے، جب اکشے کہتے ہیں کہ ان کا ایک دوست بھی پریہ درشن کو سالگرہ کی مبارک باد دینا چاہتا ہے۔ تبھی بچوں کے بنے ہوئے ٹینٹ ہاؤس سے ’منجولیکا‘ ودیا بالن جھانکتی ہوئی نظر آتی ہیں اور پریہ درشن کو سالگرہ کی مبارک باد دیتی ہیں۔ ساتھ ہی وہ آنے والی فلم ’’بھوت بنگلہ‘ ‘ کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:آسٹریلین اوپن: الکاراز کے میڈیکل ٹائم آؤٹ پر زیوریو برہم

اس ویڈیو کے ساتھ اکشے کمار نے کیپشن میں لکھا، ’’آپ کو سالگرہ کی ڈھیروں مبارک باد۔‘‘ویڈیو سامنے آتے ہی مداحوں نے بھی زبردست ردِعمل دینا شروع کر دیا۔ کمنٹس میں کوئی ’بھول بھلیاں‘ کی منجولیکا کو دیکھ کر اپنی خوشی ظاہر کر رہا ہے تو کوئی اکشے اور ودیا کی جوڑی کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش ظاہر کر رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’ اصل منجولیکا واپس آ گئی۔ بچپن کی یادیں تازہ ہو گئیں۔‘‘دوسرے صارف نے لکھاکہ  ’’پریہ درشن سر کو سالگرہ کی ڈھیروں مبارک باد۔ آپ جیسے ہدایتکار بار بار نہیں آتے۔‘‘ دیگر صارفین نے لکھا کہ ’’ بھول بھلیاں‘‘ آج بھی نمبر ون ہے۔ اصل خوف اور اصل کلاس صرف ودیا بالن ہی لے کر آتی ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK