Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دی بیٹ مین۲؍ اور۳‘‘ کی یکے بعد دیگرے شوٹنگ کی افواہوں پر جیمز گن کا ردعمل

Updated: August 07, 2026, 9:07 PM IST | New York

جیمز گن نے ’’دی بیٹ مین: پارٹ ٹو‘‘ اور ’’پارٹ تھری‘‘ کی بیک ٹو بیک شوٹنگ سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ہدایتکار میٹ ریوز دونوں فلموں کی شوٹنگ ایک ساتھ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ طویل پروڈکشن شیڈول کو مختصر کیا جا سکے۔

Batman.Photo:X
بیٹ مین۔ تصویر:ایکس

جیمز گن نے ’’دی بیٹ مین: پارٹ ٹو‘‘ اور  ’’پارٹ تھری‘‘ کی بیک ٹو بیک شوٹنگ سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ہدایتکار میٹ ریوز دونوں فلموں کی شوٹنگ ایک ساتھ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ طویل پروڈکشن شیڈول کو مختصر کیا جا سکے۔ تاہم ڈی سی اسٹوڈیوز  کے شریک سربراہ جیمز گن نے واضح کر دیا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

یہ بھی پڑھئے:شبھ من گل زخمی، سری لنکا الیون کے خلاف وارم اپ میچ میں کے ایل راہل کپتان


۲۰۲۸ءمیں ریلیز ہوگی ’’دی بیٹ مین: پارٹ ٹو ‘‘
’’دی بیٹ مین: پارٹ ٹو‘‘ اس وقت ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ منتظر فلموں میں شمار کی جا رہی ہے۔ فلم میں رابرٹ پیٹنسن ایک بار پھر بیٹ مین کے کردار میں نظر آئیں گے۔فلم کی ریلیز کئی مرتبہ مؤخر کی جا چکی ہے۔ ابتدا میں اسے اکتوبر ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہونا تھا، بعد ازاں تاریخ  اکتوبر ۲۰۲۶ء اور پھر  اکتوبر ۲۰۲۷ء کر دی گئی۔ اب فلم ۱۸؍ فروری ۲۰۲۸ء کو امریکی سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
تیسری فلم پر ابھی کوئی اعلان نہیں
جیمز گن کی وضاحت کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ اس وقت ’’دی بیٹ مین: پارٹ ٹو‘‘ اور ’’پارٹ تھری‘‘ کی مشترکہ شوٹنگ نہیں ہو رہی۔ البتہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ مستقبل میں تیسری فلم کے حوالے سے کیا منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:اگر ’’رامائن‘‘ کو آسکر نہ ملا تو مجھے مایوسی ہوگی: دیویندر فرنویس


دی بیٹ مین  کی کہانی
ہدایتکار میٹ ریوز کی فلم ’’دی بیٹ مین‘‘ مارچ ۲۰۲۲ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں بیٹ مین کی ابتدائی زندگی دکھائی گئی، جہاں وہ گوتم سٹی میں ایک پراسرار سیریل کلر کی تحقیقات کرتا ہے۔فلم میں رابرٹ پیٹنسن کے ساتھ زوئی کراوٹز نے کیٹ وومن ، جیفری رائٹ نے  جم گورڈن  اور کولن فیرل نے  دی پینگوئن  کا کردار ادا کیا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ۲۰۱۴ء میں اس فلم کا منصوبہ  ڈی سی ایکسٹینڈڈ یونیورس (DCEU)  کے تحت بین ایفلیک کو بیٹ مین کے طور پر سامنے رکھ کر بنایا گیا تھا، تاہم بعد میں انہوں نے اس منصوبے سے علیحدگی اختیار کر لی۔ اس کے بعد میٹ ریوز نے کہانی کو نئے انداز میں تحریر کیا اور اسے نوجوان بیٹ مین کی جاسوسی صلاحیتوں پر مرکوز کر دیا، جسے ناقدین اور شائقین دونوں نے خوب سراہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK