Inquilab Logo Happiest Places to Work

جھانوی کپور نے کریتی سینن کو ’’حقیقی پرم سندری‘‘ قرار دیا

Updated: August 01, 2025, 10:29 PM IST | Mumbai

مداحوں نے کمینٹس میں کریتی سینن کی تعریف کی ہے جن میں سےبیشتر نے انہیں ’’حقیقی پرم سندری‘‘ قرار دیا ہے۔ تاہم، جھانوی کپور نے کمینٹ کر کے کریتی سینن کو ’’اوریجنل‘‘ قرار دیا ہے۔

Janhvi Kapoor calls Kriti Sanon the real OG. Photo: X
جھانوی کپور نے کریتی سینن کو حقیقی او جی قراردیا۔ تصویر: ایکس

انسٹاگرام پر کریتی سینن نے سدھارتھ ملہوترہ اور جھانوی کپور کی فلم ’’پرم سندری‘‘ کو پروموٹ کرنے کیلئے ایک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے اپنی فلم ’’میمی‘‘ کا نغمہ ’’پرم سندری‘‘ شامل کیا۔ جھانوی کپور نے کمینٹ میں لکھا کہ ’’کریتی سینن حقیقی پرم سندری ہیں۔‘‘

کریتی سینن،جو اپنی فلم ’’میمی‘‘ کے ڈانس نمبر ’’پرم سندری‘‘ کیلئے مشہور ہیں، حال ہی میں ایک وائرل ٹرینڈ کا حصہ بنیںجس میں سدھارتھ ملہوترہ اور جھانوی کپور کی فلم ’’پرم سندری‘‘ کے نغمے ’’پردیسیا‘‘ کو شامل کیا گیا تھا۔ کریتی سینن نے ٹرینڈ کے تحت ریل بنا کر فلم کے تئیں اپنے تعاون کا اظہار کیا۔ 

انسٹاگرام ریل میں کریتی سینن پنک اور سفید رنگ کے لباس میں سمندر کی سیر کر رہی ہیں۔ انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’کیا آپ سمندر میں رہ سکتے ہیں؟ مجھے لگتا ہے کہ ہاں۔ ’’پرم سندری‘‘ کو ’’پرم سندری‘‘ (فلم) کانغمہ پسند آیا۔‘‘ یہ نغمہ چند ہی منٹوں میں وائرل ہوگیا اور اسے ایک گھنٹے میں ۲ء۱؍ملین سے زائد ویوز ملے۔ 

حقیقی پرم سندری
ویڈیو میں کریتی سینن ایک کشتی پر سوار ہیں اور سورج کی روشنی سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ ہوا کے جھونکھے سے ان کے بال اڑ رہے ہیں اور انہوں نے گلابی اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے۔ دوسرے ویڈیو میں کریتی سینن کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے مسکرا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK