Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنتر منتر: اریجیت سنگھ کا طلبہ سے اظہارِ یکجہتی، حکومت کو دوٹوک پیغام

Updated: July 22, 2026, 6:03 PM IST | New Delhi

بالی ووڈ کے معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے دہلی کے جنتر منتر میں جاری طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’دنیا میں اگر کوئی چیز مستقل ہے تو وہ تبدیلی ہے۔‘‘ اریجیت نے نوجوانوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ نوجوانوں کی آواز کو دبانے کے بجائے اسے سننا چاہیے۔ ان کی موجودگی نے احتجاج کو مزید توجہ کا مرکز بنا دیا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

بالی ووڈ کے مشہور گلوکار اریجیت سنگھ نے دہلی کے جنتر منتر میں جاری طلبہ کے احتجاج کے متعلق پوسٹ کرکے سبھی کو حیران کر دیا۔ ان کا پوسٹ تیزی سے وائرل ہوگیا ہے۔ اریجیت سنگھ نے اپننے پوسٹ میں کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی ملک کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی آواز کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’اگر دنیا میں کوئی چیز مستقل ہے تو وہ تبدیلی ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مطالبات اور نوجوانوں کے خدشات کو سنجیدگی سے لینا ہر جمہوری حکومت کی ذمہ داری ہے۔ گلوکار نے اپنے خطاب میں احتجاج کرنے والے طلبہ سے بھی اپیل کی کہ وہ ہر حال میں پرامن رہیں اور اپنے مطالبات آئینی اور جمہوری طریقے سے پیش کریں۔ ان کے مطابق، اختلافِ رائے کا اظہار ہر شہری کا حق ہے، لیکن تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں۔ اریجیت نے کہا کہ نوجوانوں کی امیدوں اور خوابوں کا احترام کیا جانا چاہیے، کیونکہ یہی مستقبل کے معمار ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’’اب تو آپ لوگ طلبہ کو ماررہے ہیں۔ دہلی پولیس کیا آپ کو شرم نہیں آرہی ہے۔ منتریو اور نیتاؤ! یہ سب کیا چل رہا ہے۔ آپ نے اپنے آپ کو بھگوان سمجھ لیا ہے کیا؟ ہر چیز یاد رکھی جائے گی۔ ہر ہر مہا دیو۔ یاد رکھنا۔ تبدیلی ہی واحد مستقل ہے۔‘‘

یاد رہے کہ دہلی کے جنتر منتر میں جاری احتجاج گزشتہ کئی روز سے ملک بھر کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ طلبہ امتحانی بے ضابطگیوں، تعلیمی نظام میں اصلاحات اور مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے سمیت مختلف مطالبات کر رہے ہیں۔ احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جس کے بعد یہ معاملہ پارلیمنٹ تک پہنچ گیا اور اپوزیشن جماعتوں نے بھی مظاہرین کی حمایت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھئے: جنتر منتر: خون میں لت پت نوجوان دیکھ کر رات بھر روتا رہا: امول پراشر

اریجیت سنگھ کی حمایت کو ان کی حالیہ ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ایک غیر معمولی عوامی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں ان کے بارے میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ وہ فلم ’’آوارہ پن ۲‘‘ کے ذریعے دوبارہ پلے بیک سنگنگ میں واپس آ رہے ہیں، تاہم ان کی ٹیم نے واضح کیا تھا کہ وہ نئے منصوبے قبول نہیں کر رہے بلکہ صرف ریٹائرمنٹ سے پہلے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ ایسے میں جنتر منتر میں ان کی موجودگی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے اور ان کے بیان کو نوجوانوں کے حق میں ایک مضبوط آواز قرار دیا جا رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK