Inquilab Logo Happiest Places to Work

جے کے رولنگ نے ’’ہیری پوٹر‘‘ ویب سیریز کی اسکرپٹ کی تعریف کی

Updated: June 23, 2025, 6:04 PM IST | Mumbai

جے کے رولنگ نے ہیری پوٹر کی نئی ویب سیریز کی اسکرپٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے ابتدائی ایپی سوڈز پڑھے ہیں جو مجھے بہت اچھے لگے۔‘‘

Harry Potter author J.K. Rowling. Photo: INN
ہیری پوٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ۔ تصویر: آئی این این

ہیری پورٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ نے ایچ بی او کی ہیری پوٹر کی متوقع سیریز پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جے کے رولنگ نے یہ اسکرپٹ نہیں لکھی ہے لیکن انہوں نے کہا کہ انہوں نے ابتدائی ایپی سوڈز پڑھے ہیں اور اس سے متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایکس پوسٹ پرلکھا کہ ’’میں نے ہیری پوٹر کی ایچ بی او سیریز کے ابتدائی دو ایپی سوڈز پڑھئے ہیں اور وہ بہت زیادہ اچھے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’سردار جی ۳‘‘ میں ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر دلجیت دوسانجھ کو تنازع کا سامنا

جب مداحوں نے ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے اسکرپٹ لکھی ہے تو انہوں نے تصدیق کی کہ ’’نہیں لیکن میں باصلاحیت مصنفین کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔‘‘جے کے رولنگ فرانسسکا گارڈینر اور مارک میلوڈ کے ساتھ ایگزیکٹیو پروڈیوسر کے طورپر کام کر رہی ہیں۔ یہ سیریز جے کے رولنگ کی ہیری پوٹر سیریز کا ایڈپشن ہے۔ مئی میں پلیٹ فارم نے ہیری پوٹر کی ایچ بی او سیریز کی نئی کاسٹ متعارف کروائی تھی ایچ بی او کے انسٹاگرام پر جاری کئے گئے پوسٹ کے مطابق ’’ڈومینک میک لاگھلین ہیری پورٹر، ارابیلا اسٹینن ہرمیون گرینگر اور السٹیر اسٹوٹ رون ویسلے کا کردار نبھائیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK