Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’سردار جی ۳‘‘ میں ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر دلجیت دوسانجھ کو تنازع کا سامنا

Updated: June 23, 2025, 4:11 PM IST | Mumbai

دلجیت دوسانجھ کے اپنی اگلی فلم ’’سردار جی ۳‘‘ میں ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ دلجیت نے کہا کہ فلم بیرون ممالک ہی میں ریلیز ہوگی ۔

Poster of "Sardar Ji 3". Photo: INN
’’سردار جی ۳‘‘ کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

پاکستانی دہشت گردوں کے ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘ اور ہندوستان کے اس کے جواب میں ’’آپریشن سیندور‘‘ لانچ کرنے کے بعد دلجیت دوسانجھ کی اگلی فلم ’’سردار جی ۳‘‘ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے جنہوں نے ’’آپریشن سیندور‘‘ کیلئے ہندوستان پر تنقید کی تھی۔ کافی عرصے سے یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ ہندوستانی فلمی طبقے اور سیاسی پارٹیوں کے ردعمل کے بعد ہانیہ عامر کو فلم سے نکال دیا جائے گا جنہون نے ہندوستان میں اس فلم کی ریلیز کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

اس درمیان دلجیت دوسانجھ اپنی فلم کے پروموشن میں مصروف ہیں اور حال ہی میں انہوں نے فلم کا ٹریلر بھی لانچ کیاہے جس میں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم صرف بیرون ممالک میں ہی ریلیز ہوگی اور ہندوستان میں ریلیز نہیں ہوگی۔ ’’سردار جی ۳‘‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے دلجیت دوسانجھ نے لکھا ہے کہ ’’سردار جی ۳‘‘ ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ء کو بیرون ممالک میں ریلیز ہوگی۔‘‘

ہندوستانی مداح دلجیت دوسانجھ کے فلم میں ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر ناخوش ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دلجیت دوسانجھ کو ’’دہشت گرد‘‘ اور ’’شرمناک‘‘ قرار دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK