• Thu, 16 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جان ابراہم نے خود کو مموٹی اورموہن لال کا مداح قرار دیا

Updated: August 10, 2025, 9:08 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار جان ابراہم پہلے ہی ایسی چیزیں پسند کرتے رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ملیالم سنیما جیسی فلمیں بنانا پسند کرتے ہیں۔

John Abraham.Photo:INN
جان ابراہم۔ تصویر: آنی این این

ملیالم فلمیں حقیقی اور سچی کہانیوں کے لیے مشہور ہیں۔ ملیالم فلمساز کسی بھی مشہور اسٹار کے بجائے کہانی پر زور دیتے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار جان ابراہم پہلے ہی ایسی چیزیں پسند کرتے رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ملیالم سنیما جیسی فلمیں بنانا پسند کرتے ہیں۔ وہ ملیالم اداکاروں موہن لال اور مموٹی کے مداح ہیں۔
جان نے ملیالم فلم انڈسٹری کی تعریف کی 
 ایک انٹر ویو میں جان ابراہم نے ملیالم سنیما کی اس حقیقت کے لیے تعریف کی کہ ملیالم سنیما ایسی کہانیوں پر فلمیں بناتا ہے جنہیں دوسرے لوگ مشکل سے چھوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ  `ملیالم انڈسٹری بہت بہادر ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ملک میں ملیالم فلم انڈسٹری کی جانب سے بہترین فلمیں آرہی ہیں۔ اگر آپ مجھ سے پوچھیں کہ بہترین اداکار کون ہے تو میں کہوں گا موہن لال۔ 

یہ بھی پڑھیئے:اللو ارجن: ہوائی اڈہ پر سی آئی ایس ایف افسر سے الوارجن کی بحث

جان نے اداکار مموٹی کی تعریف کی 
جان ابراہم نے فلم `کیتھل   دی کورکے اداکار مموٹی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ  `آپ  مموٹی کو دیکھیں۔ انہوں نے فلم میں ایک سیاستدان کا کردار ادا کیا ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ انہوں نے فلم میں ایک ہم جنس پرست کا کردار ادا کیا ہے۔ میرا مطلب ہے کہ یہ ایک بہت ہی بہادر کردار ہے جو انہوں نے فلم میں نبھایا ہے۔ 
جان ملیالم فلمیں بنانا چاہتے ہیں 
 جان ابراہم نے مزید کہاکہ  `میں سوچ رہا ہوں کہ میں ملیالم سنیما سے کچھ آئیڈیاز لے سکتا ہوں۔ اس لیے میں نے کیرالا میں  ایک کمرہ بنایا  تاکہ میں وہاں سے آئیڈیا لے سکوں اور ایسی فلمیں دیکھ سکوں جو قومی سطح پر یا صرف ملیالم میں بن سکیں۔ میں ملیالم فلمیں بنانا چاہتا ہوں کیونکہ یہ صحیح وقت ہے۔ 
جان ابراہم کا کام کا محاذ
جان ابراہم حال ہی میں فلم `دی ڈپلومیٹ میں نظر آئے تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص نہیں کر سکی۔ وہ آنے والی فلم `تہران میں بھی نظر آنے والے ہیں۔ یہ فلم۱۴؍ اگست کو ریلیز ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK