Inquilab Logo Happiest Places to Work

اللو ارجن: ہوائی اڈہ پر سی آئی ایس ایف افسر سے الوارجن کی بحث

Updated: August 10, 2025, 7:11 PM IST | Mumbai

شائقین نے اداکار کو مغرور کہا۔ پشپا فیم اداکار الو ارجن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اللوارجن اب اس ویڈیو کے تعلق سے لوگوں کے نشانے پر آگئے ہیں۔

Allu Arjun.Photo:INN
اللو ارجن۔تصویر: آئی این این

جنوبی ہندوستان  کے سپر اسٹار اللو ارجن کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ اس ویڈیو میں اللو ارجن ہوائی اڈے کے اندر داخل ہونے پر سی آئی ایس ایف افسر کے ساتھ اپنے برتاؤ کے تعلق سے  شائقین  کے نشانے پر  تھے۔ اب وہ اپنے رویے کی وجہ سے ٹرول ہو رہے ہیں۔ لوگ انہیں مغرور کہہ رہے ہیں۔ 

اللو ارجن نے سی آئی ایس ایف افسر سے بحث کی 
اللو ارجن کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں اللو ارجن ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچ رہے ہیں۔ اس دوران، داخلے سے پہلے، سی آئی ایس ایف افسر نے اداکار سے ماسک اتارنے اور پاسپورٹ میں موجود تصویر سے میچ کرنے کے لیے اپنا چہرہ دکھانے کیلئے کہا لیکن ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا اور وہ سی آئی ایس ایف افسر سے بحث کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:کیا روی تیجا سلمان کے راستے کا کانٹا بن رہے ہیں؟

اللو ارجن نے سیکوریٹی چیک کے دوران اپنا چہرہ دکھانے سے انکار کر دیا 
وائرل ویڈیو میں اللو ارجن کو ٹی شرٹ اور ٹریک سوٹ پہنے ہوائی اڈے پر آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔  سیکوریٹی چیک کے دوران انہوں نے انٹری گیٹ پر سی آئی ایس ایف اہلکاروں کو اپنا شناختی کارڈ دکھایا اور پھر سیکوریٹی پروٹوکول کے تحت سی آئی ایس ایف اہلکاروں نے اداکار کو ماسک اتار کر چہرہ دکھانے  کیلئے کہا۔ لیکن اداکار کو یہ پسند نہیں آیا اور وہ سی آئی ایس ایف کے جوانوں سے بحث کرتے ہوئے نظر آئے۔ ان کی ٹیم کے ایک رکن نے بھی مداخلت کی لیکن افسران پروٹوکول پر عمل کرنے پر بضد رہے۔ اس کے بعد اللو ارجن اپنا ماسک تھوڑا سا اتار کر گارڈ کو اپنا چہرہ دکھایا ہے، تب ہی انہیں اندر جانے کی اجازت دی گئی۔
 شائقین  نے اللو ارجن کو ٹرول کیا 
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اللو ارجن لوگوں کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان پر تنقید شروع کر دی۔ بعض نے انہیں مغرور بھی کہا۔ اس کے ساتھ ہی کچھ صارفین نے اللو ارجن کی دوبارہ گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK