• Thu, 11 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکشے کمار اور ارشد وارثی کی ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ کا ٹریلر ریلیز

Updated: September 10, 2025, 5:21 PM IST | Mumbai

اکشے کمار اور ارشد وارثی کی اداکاری سے سجی فلم ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جو ۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۲۰۱۳ء میں فلمساز شبھاش کپور نے ’’جولی ایل ایل بی‘‘ کی ہدایتکاری کی تھی جس میں ارشد وارثی نے تین کردار نبھائے تھے۔ اس فلم نے باکس آفس پر کم کاروبار کیا تھا۔ تاہم، چار سال بعد اکشے کمار نے ’’جولی ایل ایل بی ۲‘‘ میں ارشد وارثی کی جگہ وکیل کا کردار نبھایا تھا۔ ان دونوں فلموں کو سوربھ شکلا کی موجودگی نے جوڑے رکھا تھا جنہوں نے اس میں جج سندر لال ترپاٹھی کا کردار ادا کیا تھا۔ تاہم، ۸؍ برسوں بعد شوربھ شکلا ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ کے ساتھ واپس آئے ہیں جس میں اکشے کمار اور ارشد وارثی نے وکیل کے کردار نبھائے ہیں۔ 

’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ کا ٹریلرریلیز
’’جولی ایل ایل بی ‘‘ میں دو جولی دیکھنے کو ملیں گے جن میں سے ارشد وارثی حقیقی جولی ہیں جو کسانوں کا تعاون کررہے ہیں جبکہ اکشے کمار جولی نمبر ۲ ہے جو سرمایہ کاروں کی نمائندگی کر رہے ہیں اور جس کیلئے انہیں پیسے تھمائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: مَیں راحا کیلئے کامیڈی فلم کرنا چاہتی ہوں: عالیہ بھٹ

اکشے کمار نے ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’جب دو جولی ہون گے آمنے سامنے تو ہوگا ڈبل کامیڈی، چاؤز اور کلیش۔‘‘ جولی ایل ایل بی ۳ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے۔ ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ میں اکشے کمار، ارشد وارثی، ہما قریشی، امرتا راؤ، سیما بسواس اور گجراج راؤ نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ یہ ۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK