’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ اور ’’گلی بوائے‘‘ جیسی فلموں کیلئے مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ ایسی فلم بنانے کی خواہشمند ہیں جسے ان کی بیٹی راحا دیکھ سکے۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اپنی فلموں کے انتخاب پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
EPAPER
Updated: September 05, 2025, 9:09 PM IST | Mumbai
’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ اور ’’گلی بوائے‘‘ جیسی فلموں کیلئے مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ ایسی فلم بنانے کی خواہشمند ہیں جسے ان کی بیٹی راحا دیکھ سکے۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اپنی فلموں کے انتخاب پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
عالیہ بھٹ نے ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘، ’’گلی بوائے‘‘، ’’ہائی وے‘‘، ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ اور ’’اڑتا پنجاب‘‘ جیسی فلموں سے بالی ووڈ میں شہرت حاصل کی۔ اب انہوں نے ایسی کامیڈی فلم بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے جو ان کی بیٹی راحا دیکھ سکے اور اسی لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کا اگلا فلم پروجیکٹ کامیڈی ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: جیمس کیمرون کی ’’اوتار: دی وے آف واٹر‘‘۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کوری ریلیز ہوگی
عالیہ بھٹ کو اپنی فلموں کے انتخاب پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے
عالیہ بھٹ نے گرازیہ کے ساتھ اپنے چیٹ میں بتایا کہ وہ مختلف فلم پروجیکٹس پر کام کر رہی ہیں اور اتنے برسوں میں بعض عوامل نے انہیں مختلف فلموں کا انتخاب کرنے میں تعاون فراہم کیا ہے۔ عالیہ بھٹ نے کہا کہ ’’میں یہ جاننے کیلئے پرتجسس ہوں کہ ہمیں اپنی زندگی کے مختلف موڑ پر کون سے عوامل فیصلہ کرنے میں تعاون فراہم کرتے ہیں؟ مجھے لگتا ہے کہ اس میں گہرائی چھپی ہے اور یہ اس بات پر منحصر کرتا ہے کہ آپ کے اطراف کیا ہورہا ہے؟‘‘
یہ بھی پڑھئے: مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ ۲۰۲۶ء میں موبائل کمپنی لانچ کر سکتے ہیں
تاہم، عالیہ بھٹ نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ کسی سے متاثر ہوکر کوئی فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کو وہ درست معلوم نہیں ہوتا لیکن وہی فیصلہ خود سے کرنے پر آپ کو پچھتاوا محسوس نہیں ہوتا۔ اسی لئے میں خود سے فیصلہ کرنے کو ترجیح دیتی ہوں اسی لئے مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: امیتابھ بچن نے لال باغ کے راجہ کیلئے ۱۱؍ لاکھ روپے عطیہ کئے، انٹرنیٹ صارفین برہم
عالیہ بھٹ راحا کیلئے فلم بنانا چاہتی ہیں
عالیہ بھٹ نے کہا کہ فی الحال ان کی توجہ ان کی بیٹی کی تربیت پر ہے۔ انہوں نے راحا کیلئے فلم بنانے کے تعلق سے کہا کہ ’’میں نے کبھی ایسی فلم نہیں بنائی ہے جسے میری بیٹی راحا دیکھ سکے۔‘‘ اداکارہ اب کامیڈی کی صنف میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں نے کامیڈی کی صنف میں فلم بنانے کا فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ میں نے اس صنف میں اب تک کوئی فلم نہیں بنائی ہے۔ آپ کو خود ہی ایسی چیز کا انتخاب کرنا ہوتا ہے جو آپ کو متاثر اور اپنی طرف راغب کرے۔‘‘