Inquilab Logo Happiest Places to Work

۱۹؍ ستمبر کو باکس آفس ٹکراؤ؛ ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ بمقابلہ ’’نشانچی‘‘

Updated: August 23, 2025, 8:03 PM IST | Mumbai

۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو بالی ووڈ کی ۲؍ اہم فلمیں باکس آفس پر ٹکرائیں گی۔ اکشے کمار اور ارشد وارثی کی ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ اور انوراگ کشیپ کی ’’نشانچی‘‘ متذکرہ تاریخ کو ریلیز ہورہی ہے۔ باکس آفس پر ’’اے کے بمقابلہ اے کے‘‘ ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

باکس آفس پر دو اہم اور بڑی فلموں کا ٹکراؤ متوقع ہے۔ ۱۹؍ ستمبر کو انوراگ کشیپ کی ’’نشانچی‘‘ اور اکشے کمار اور ارشد وارثی کی ’’جولی ایل ایل بی ۳‘ ٹکرائیں گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ہی فلمیں ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ فلم شائقین دونوں ہی فلموں کے ساتھ انصاف کریں گے ۔ جہاں ’’جو لی ایل ایل بی ۳‘‘ کامیڈی فلم ہے اور کورٹ ڈراما پر مبنی ہے، وہیں ’’نشانچی‘‘ میں بھرپور مسالہ اور ڈراما ہے جسے انوراگ کشیپ کی منفرد ہدایتکاری میں تیار کیا گیا ہے۔ اس فلم میں ایشوری ٹھاکرے اور ویدیکا پنٹو نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ 
’’جو لی ایل ایل بی ۳‘‘ میں ارشد وارثی اور اکشے کمار وکیل کے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ سوشبھ شکلا اپنا جج کا کردار اداکریں گے۔ فلم کے ہدایتکار سبھاش کپور ہیں۔ خبروں کے مطابق یہ فلم حقیقی واقعات پر مبنی ہے جس میں ہما قریشی اور امریتا راؤ بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ 
’’نشانچی‘‘ سے بال ٹھاکرے کے پوتے ایشوری ٹھاکرے فلمی دنیا میں اپنے کریئر کا آغاز کررہے ہیں۔ فلم میں طنز و مزاح، ڈراما، جرائم اور ایکشن ہے۔ یہ واضح رہے کہ ۱۹؍ ستمبر کو انوراگ کشیپ (اے کے) بمقابلہ اکشے کمار (اے کے) ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK