Inquilab Logo

لاک ڈاؤن میں کسانوں کی مدد کیلئے جوہی چاؤلہ آگے آئیں

Updated: May 28, 2020, 1:37 PM IST | Mumbai

اداکارہ جوہی چاؤلہ کورونا بیماری کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں کسانوں کی مدد کیلئے آگے آئی ہیں۔

juhi.photo:inquilab
جوہی۔تصویر:انقلاب

ممبئی (ایجنسی) : اداکارہ جوہی چاؤلہ کورونا بیماری کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں کسانوں کی مدد کیلئے آگے آئی ہیں۔
 جوہی چاؤلہ کی ممبئی سے کچھ دوری پر ایک زرعی اراضی ہے ، جہاں ماہرین کی ایک ٹیم کے ذریعہ نامیاتی کاشتکاری(آرگینک فارمنگ) پریکٹس کی جاتی ہے۔ جوہی نے اب اس موسم میں دھان کی کھیتی کرنے کیلئے اسے بے زمین کسانوں کیلئے کھول دیا ہے۔
 جوہی چاؤلہ نے کہا کہ ’’چونکہ ہم ابھی لاک ڈاؤن میں ہیں اور اس دوران میں نے بےزمین کسانوں کو کاشتکاری کیلئے اپنی زمین دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہ یہاں اس موسم میں دھان کی کھیتی کرسکتے ہیں اور اس کے عوض مصنوعات کا ایک چھوٹا حصہ اپنے لئے رکھ سکتے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پرانے زمانے میں لوگ اسی طریقے سے کاشتکاری کرتے تھے۔ یہ ایک اچھی بات ہے۔ ہمارے کسانوں کو مٹی، ہوا، زمین کے بارے میں شہر میں رہنے والے لوگوں کی بہ نسبت کہیں زیادہ معلوم ہے۔‘‘ جوہی نے اپنے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس دھان کی کاشت پر نظر رکھیں، تاکہ ان کو اُگانے کیلئے صرف نامیاتی طریقوں کا استعمال کیا جاسکے اور کسی بھی طرح کا کوئی بھی کیمیکل فارم میں داخل نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ ہم سبھی کیلئے بہتر ہے۔ ہمارے لئے بھی اور ہمارے کسانوں کیلئے بھی۔ ہم مشکل نہیں بلکہ اسمارٹ طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ اس لاک ڈاؤن نے میرے دماغ میں کچھ اچھے خیالات ڈالے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK