تفریح کے لحاظ سے جولائی ۲۰۲۶ء باکس آفس کے لیے سال کے سب سے مصروف اور اہم مہینوں میں سے ایک ثابت ہو سکتا ہے۔ اس مہینے کہانی، سماجی مسائل، ایکشن، سپر ہیرو اور کامیڈی جیسی مختلف صنفوں کی کئی انتہائی منتظر فلمیں سینما گھروں میں دستک دینے جا رہی ہیں۔
EPAPER
Updated: June 28, 2026, 5:08 PM IST | Mumbai
تفریح کے لحاظ سے جولائی ۲۰۲۶ء باکس آفس کے لیے سال کے سب سے مصروف اور اہم مہینوں میں سے ایک ثابت ہو سکتا ہے۔ اس مہینے کہانی، سماجی مسائل، ایکشن، سپر ہیرو اور کامیڈی جیسی مختلف صنفوں کی کئی انتہائی منتظر فلمیں سینما گھروں میں دستک دینے جا رہی ہیں۔
تفریح کے لحاظ سے جولائی ۲۰۲۶ء باکس آفس کے لیے سال کے سب سے مصروف اور اہم مہینوں میں سے ایک ثابت ہو سکتا ہے۔ اس مہینے کہانی، سماجی مسائل، ایکشن، سپر ہیرو اور کامیڈی جیسی مختلف صنفوں کی کئی انتہائی منتظر فلمیں سینما گھروں میں دستک دینے جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:امریکہ کے حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائی، ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
جولائی کی مقبول فلموں میں’’دی انڈیا اسٹوری‘‘ نمایاں ہے، جو ۲۴؍ جولائی کو ریلیز ہوگی۔ چیتن ڈی کے کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم ملک میں غذائی ملاوٹ جیسے سنگین مسئلے کو کورٹ روم اور سوشل ڈراما کے ذریعے پیش کرتی ہے۔ فلم میں کاجل اگروال، شریاس تلپڑے، مرلی شرما اور منیش وادھوا اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ پورانک اور فینٹسی صنف کی فلم ’’ناگ بندھم‘‘ ۳؍ جولائی کو ریلیز ہوگی۔ ابھیشیک ناما کی ہدایت کاری میں بنی اس پین انڈیا فلم میں وراٹ کرنا مرکزی کردار میں ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والے اس کے ٹریلر کو ناظرین کا مثبت ردعمل ملا ہے۔
مارول کے مقبول سپر ہیرو کی واپسی کرانے والی ہالی ووڈ فلم ’’اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے‘‘ ۳۱؍ جولائی کو سنیما گھروں میں آئے گی۔ شاندار ویژول ایفیکٹس، ایکشن اور سنسنی کی وجہ سے یہ فلم عالمی سطح پر سب سے زیادہ چرچے میں رہنے والی ریلیز میں شامل ہے۔ یش راج فلمز کے اسپائی یونیورس کی پہلی خاتون مرکوز فلم ’’ الفا‘‘ بھی ۳؍ جولائی کو ریلیز ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے:راج ببر نے ہندی کے ساتھ پنجابی فلموں میں بھی نام کمایا
کامیڈی فلموں کے شوقین افراد کے لیے’’دھمال۴‘‘ ۱۰؍ جولائی ۲۰۲۶ءکو ریلیز ہوگی۔ اندر کمار کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں اجے دیوگن، رتیش دیشمکھ، ارشد وارثی، جاوید جعفری اور سنجے مشرا اہم کرداروں میں ہیں۔ مقبول ’’دھمال‘‘ فرنچائزی کی یہ نئی کڑی ناظرین کو بھرپور تفریح اور ہنسی کا تحفہ دینے کا وعدہ کرتی ہے۔ بڑے ستاروں، متنوع موضوعات اور الگ الگ صنفوں کی ان فلموں کی وجہ سے جولائی ۲۰۲۶ء کو ہندوستانی سنیما کے لیے ایک اہم مہینہ مانا جا رہا ہے۔ فلمی کاروبار سے جڑے ماہرین کا ماننا ہے کہ ان فلموں کی کارکردگی باکس آفس کی سمت طے کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔