Inquilab Logo Happiest Places to Work

کاجل اگروال اور شریاس تلپڑے کی فلم’’ دی انڈیا اسٹوری‘‘ کا پوسٹر جاری

Updated: June 18, 2026, 9:07 PM IST | Mumbai

زی اسٹوڈیوز اور ایم آئی جی پروڈکشنز اینڈ اسٹوڈیوز کے اشتراک سے پیش کی جانے والی اس فلم نے پہلے جاری کیے گئے پوسٹروں کے ذریعے ناظرین میں تجسس پیدا کیا تھا۔

Film Poster.Photo:INN
فلم پوسٹر۔ تصویر:آئی این این

فلم ’’دی انڈیا اسٹوری ‘‘کے پروڈیوسرز نے فلم کا پہلا باضابطہ پوسٹر جاری کر دیا ہے۔ زی اسٹوڈیوز اور ایم آئی جی پروڈکشنز اینڈ اسٹوڈیوز کے اشتراک سے پیش کی جانے والی اس فلم نے پہلے جاری کیے گئے پوسٹروں کے ذریعے ناظرین میں تجسس پیدا کیا تھا، جبکہ نئے پوسٹر نے اس کی کہانی کی ایک مؤثر جھلک پیش کی ہے۔
جاری کردہ پوسٹر میں کاجل اگروال ایک پُرعزم وکیل کے کردار میں نظر آ رہی ہیں، جبکہ شریاس تلپڑے ایک فکرمند والد کے کردار میں دکھائی دے رہے ہیں۔ پوسٹر میں ان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی ایک بچی بھی موجود ہے، جو غذائی ملاوٹ سے متاثر ہونے والے لاکھوں خاندانوں کی تکلیف کی علامت کے طور پر سامنے آتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:اٹلی کو باہر کرنے والی بوسنیا کی توجہ اب سوئزرلینڈ پر مرکوز

پوسٹر میں بامبے ہائی کورٹ کا پس منظر اور گواہوں کے کٹہرے میں رکھے گئے کیڑے مار دوا کے سلنڈر کی شبیہ اس بات کا اشارہ دیتی ہے کہ فلم ایک طاقتور کورٹ روم  ڈرامہ ہوگی، جو غذائی ملاوٹ اور اس کے سنگین سماجی اثرات کو اجاگر کرے گی۔ فلم کی ہدایت کاری چیتن ڈی کے نے کی ہے، جب کہ اس کی کہانی اور پروڈکشن ساگر بی شندے نے انجام دی ہے۔ یہ فلم ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی اور اس کی تقسیم زی اسٹوڈیوز کرے گا۔

یہ بھی پڑھئے:راجکمار ہیرانی نے ’’پی کے ‘‘ایلین کو مرکزی کردار میں کیوں منتخب کیا ؟


پوسٹر جاری ہونے کے بعد ہدایت کار چیتن ڈی کے نے کہا کہ ’’دی انڈیا اسٹوری‘‘ ہر اس ہندوستانی کی کہانی ہے جس کے خاندان یا عزیزوں پر غذائی ملاوٹ کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم معاشرے کے ایک ایسے سنگین مگر نظرانداز شدہ مسئلے کو سامنے لاتی ہے جو روزانہ لاکھوں افراد کی زندگیوں کو متاثر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا’’اس فلم کے ذریعے ہم اس پوشیدہ حقیقت کو بے نقاب کرنا چاہتے تھے اور اس اہم مسئلے پر گفتگو کا آغاز کرنا چاہتے تھے۔ مجھے یقین ہے کہ فلم کا مضبوط پیغام لوگوں میں بیداری پیدا کرے گا اور انہیں روزمرہ استعمال ہونے والی غذائی اشیا کے بارے میں  محتاط رہنے کی ترغیب دے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK