مدثرعزیز کی اگلی کامیڈی فلم ’’زمانہ کیا کہے گا‘‘میں تاپسی پنو، ایمی ورک اور فردین خان کلیدی کردارمیں نظر آئیںگے۔ یاد رہے کہ بطور پروڈیوسریہ ان کی تیسری فلم ہوگی جو ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: August 22, 2025, 6:00 PM IST | Mumbai
مدثرعزیز کی اگلی کامیڈی فلم ’’زمانہ کیا کہے گا‘‘میں تاپسی پنو، ایمی ورک اور فردین خان کلیدی کردارمیں نظر آئیںگے۔ یاد رہے کہ بطور پروڈیوسریہ ان کی تیسری فلم ہوگی جو ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی۔
مشہور فلمساز مدثر عزیز اپنی اگلی فلم ’’پتی پتنی اور وہ دو‘‘ کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں جس میں آیوشمان کھرانہ، سارہ علی خان،ویمیقہ گبی اور رکل پریت سنگھ کلیدی کردار نبھائیں گے۔تاہم، حالیہ اپ ڈیٹس کے مطابق ہدایتکار اس فلم کے علاوہ دوسری فلم پر بھی کام کر رہے ہیں۔ مدثر عزیز ایک مرتبہ پھر پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ اور’’ڈبل ایکس ایل‘‘ کے بعد یہ بطور پروڈیوسر ان کی تیسری فلم ہوگی۔پنک ویلا کی رپورٹ کے مطابق ’’مدثر عزیز کی اگلی کامیڈی فلم کا عنوان ’’زمانہ کیا کہے گا‘‘ ہوگا۔ اس فلم میں تاپسی پنو، ایمی ورک اورفردین خان کلیدی کردار میں نظر آئیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مدثر عزیز کی فلم ’’کھیل کھیل میں‘‘ کے بعد یہ تینوں اداکار دوسری مرتبہ ان کی فلم کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ کا ٹیزر ریلیز، فلم ۲۱؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی
ایک ذرائع نے ویب سائٹ کو بتایا ہے کہ ’’زمانہ کیا کہے گا‘‘ کی ہدایتکاری امیت رائے انجام دیں گے جس میں تاپسی پنو، فردین خان اور ایمی ورک کلیدی کردار نبھائیں گے۔فلم کی شوٹنگ کی شروعات ستمبر ۲۰۲۵ءسے ہوگی جسے ’’اسٹارٹ ٹو فنش شیڈول‘‘ پر مکمل کیا جائے گا۔ یہ فلم ۲۰۲۶ء میں سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ ایک کامیڈی فلم ہے اور مدثر عزیز نے تاپسی پنو، فردین خان اور ایمی ورک سے ’’کھیل کھیل میں‘‘ کے سیٹ پر بات چیت کی تھی اور تب سے ہی ان تینوں کو فلم میں کاسٹ کر لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: کیارا اڈوانی بیٹی کا نام پرینکا چوپڑہ سے متاثر ہوکر ’’کیارا‘‘ رکھنے والی تھیں
’’زمانہ کیا کہے گا‘‘
’’زمانہ کیا کہے گا‘‘ کی اسکرپٹ مدثر عزیز نے لکھی ہے جبکہ سنیماٹوگرافر امیت رائے نے اس فلم کے ذریعے اپنےہدایتکاری کے کریئر کی شروعات کی ہے۔ امیت رائے نےاپنے کریئر میں ’’ڈنکی‘‘، ’’اینیمل‘‘ اور ’’دیوا‘‘جیسی فلموں میں کام کیا ہے اور اب ہدایتکاری کا فریضہ انجام دینے کیلئے تیار ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ ہندوستان اور برطانیہ میں ہوگی۔ فلم کی ٹیم نے شوٹنگ کے مقامات طے کر لئے ہیں ۔