• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’تنو ویڈز منو ۳‘‘ میں کنگنا رناوت ٹرپل رول میں نظر آئیں گی

Updated: October 05, 2024, 5:09 PM IST | Mumbai

پنک ولا کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آنند ایل رائے نے ’’تنو ویڈز منو ۳‘‘ کے اسکرپٹ پر کام کرلیا ہے جس کی شوٹنگ ۲۰۲۵ء کے وسط میں شروع ہوسکتی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۲۰۱۱ء میں آنند ایل رائے، کنگنا رناوت اور آر مادھون نے پہلی بار ’’تنو ویڈز منو‘‘ میں ساتھ کام کیا تھا جو باکس آفس پر اوسط ہٹ ہوئی تھی۔ ۴؍ سال بعد یعنی ۲۰۱۵ء میں یہ تینوں سیکویل کیلئے دوبارہ اکٹھے ہوئے اور ’’تنو ویڈز منو ۲‘‘ بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔ علاوہ ازیں، ہندی زبان میں ایک خاتون مرکزی کردار کی طرف سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی یہ سب سے کامیاب فیچر فلم بھی۔ اس کے بعد سے مداح ’’تنو ویڈز منو ۳‘‘ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ تاہم، فلمسازوں کی طرف سے اس کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن اب پنک ولا کو خصوصی طور پر معلوم ہوا ہے کہ آنند ایل رائے اور ہمانشو شرما نے ’’تنو ویڈز منو ۳‘‘ کا اسکرپٹ مکمل کرلیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’کنگ‘ ، ’پٹھان ۲‘ کے بعد شاہ رخ خان کی مزید ۲؍ نئی فلمیں متوقع

قریبی ذرائع کے مطابق ’’تنو ویڈز منو ۳‘‘ خوبصورتی سے اس مقام سے جاری ہوگی جہاں پہلا اور دوسرا حصہ ختم ہوا تھا۔ یہ صحیح معنوں میں ایک سیکویل ہے۔ پارٹ ون اور ٹو کی طرح تیسری قسط بھی رومانس اور ڈرامے کے ساتھ مزاح کا امتزاج ہوگی۔ آنند ایل رائے ۲۰۲۵ء کے وسط میں اس کی شوٹنگ شروع کرسکتے ہیں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: عالیہ بھٹ اور شروری کی ’’الفا‘‘ ۲۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

ذرائع نے مزید کہا کہ ’’تنو ویڈز منو‘‘ کی تیسری قسط میں کنگنا رناوت، آر مادھون کے ساتھ ٹرپل رول میں نظر آئیں گی۔ کنگنا اپنے کریئر کے پہلے ٹرپل رول کو ادا کرنے کیلئے پرجوش ہیں‘‘ خیال رہے کہ ’’تنو ویڈز منو ۲‘‘ میں کنگنا رناوت نے ڈبل رول کیا تھا۔ آنند ایل رائے دھنش اور کریتی سینن کے ساتھ ’’تیرے عشق میں‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد جولائی یا اگست ۲۰۲۵ء تک اس کی شوٹنگ شروع کرنا چاہتے ہیں۔ دریں اثناء، کنگنا رناوت ’’ایمرجنسی‘‘ کی ریلیز کی تیاری کررہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK