• Mon, 06 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’کانتارا چیپٹر ۱‘‘ کا جنون عروج پر، مداح نے دیو کے روپ میں تھیٹر میں دھوم مچادی

Updated: October 06, 2025, 5:58 PM IST | Mumbai

رشبھ شیٹی کی فلم ’’کانتارا چیپٹر ۱‘‘ باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈ بنارہی ہے۔ فلم کی غیر معمولی مقبولیت کے ساتھ، مداحوں کا جنون سنیما ہالوں سے سوشل میڈیا تک پھیل چکا ہے۔ تمل ناڈو کے ڈنڈیگل میں ایک مداح نے پنجورلی دیوتا کا لباس پہن کر تھیٹر میں داخل ہو کر سب کو حیران کر دیا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ڈنڈیگل کے ایک تھیٹر میں ’’کانتارا چیپٹر ۱‘‘ کی حالیہ اسکریننگ کے دوران، ایک پرستار پنجورلی دیوتا کے روپ میں نمودار ہوا۔ تماشائیوں نے اس منظر کو کیمرے میں قید کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ اس سے قبل، بنگلورو میں بھی ایک مداح کو تھیٹر کے باہر رشبھ شیٹی کے کردار کی نقل کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اگرچہ کئی مداحوں نے اس جذبے کو سراہا، لیکن کچھ افراد نے اسے مذہبی رسومات اور لوک عقائد کی ’’بے حرمتی‘‘ قرار دیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’’یہ بہت غلط ہے۔ دیوتا ہمارے لئے مقدس ہیں، براہ کرم ایسے انداز میں نقل نہ کریں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:بابی دیول نے بالی ووڈ میں۳۰؍ سال مکمل کر لیے


رشبھ شیٹی کی تحریر و ہدایت کاری میں بننے والی ’’کانتارا چیپٹر ۱‘‘ ۲؍ اکتوبر کو کنڑ، ہندی، تیلگو، ملیالم، تمل، بنگالی اور انگریزی زبانوں میں ریلیز ہوئی۔ فلم میں رشبھ کے ساتھ رکمنی وسنت، جے رام اور گلشن دیویا اہم کرداروں میں نظر آتے ہیں۔ کدمبا خاندان کے پس منظر میں بنی یہ فلم قدیم روایات اور بوٹا کولا جیسے رسومات پر مبنی ہے۔ یہ ۲۰۲۲ء کی سپر ہٹ فلم ’’کانتارا‘‘ کا پریکوئل ہے، جس نے اب تک عالمی سطح پر ۳۰۰؍ کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا ہے، اور ورون دھون کی ’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ جیسے بڑے پروجیکٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK