• Sun, 28 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کپل شرما کی فلم ’’کس کس کو پیار کروں ۲‘‘ جنوری میں دوبارہ ریلیز ہوگی

Updated: December 27, 2025, 10:01 PM IST | Mumbai

کپل شرما کی ’’کس کس کو پیار کروں ۲‘‘ محدود اسکرینوں کے باعث باکس آفس پر پوری رفتار حاصل نہ کر سکی، جس کے بعد فلمسازوں نے اسے جنوری ۲۰۲۶ء میں دوبارہ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کپل شرما کی نئی فلم ’’کس کس کو پیار کروں ۲‘‘ اپنی ابتدائی ریلیز کے ایک ماہ بعد جنوری ۲۰۲۶ء میں سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہوگی۔ یہ فلم پہلی بار ۱۲؍ دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی، تاہم باکس آفس پر اس کی کارکردگی اس وقت متاثر ہوئی جب ایک ہفتہ قبل یعنی ۵؍ دسمبر کو ریلیز ہونے والی ’’دھرندھر‘‘ نے باکس آفس پر مضبوط گرفت بنا لی۔ رنویر سنگھ کی اداکاری سے سجی اس گلم کی شاندار کامیابی کے باعث ’’کس کس کو پیار کروں ۲‘‘ کو محدود اسکرینیں مل سکیں۔ جمعہ کو فلمسازوں نے اعلان کیا کہ وہ جنوری ۲۰۲۶ء میں فلم کو دوبارہ ریلیز کریں گے تاکہ ناظرین تک اسے بہتر انداز میں پہنچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھئے: اکشے کھنہ اور ’’درشیم ۳‘‘ تنازع؛ ادا کار کے خلاف قانونی نوٹس کی تیاری

فلم کے پروڈیوسرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دیگر بڑی ریلیزز کی وجہ سے ملٹی پلیکسز میں اسکرینوں کی دستیابی محدود رہی، جس سے فلم کی تھیٹر رن متاثر ہوئی۔ اس کے باوجود، فلم نے ریلیز کے پہلے دن ۸۵ء۱؍ کروڑ روپے کا بزنس کیا اور ساکنلک کے مطابق اب تک ہندوستان میں ۳۱ء۱۲؍ کروڑ روپے کما چکی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’محدود اسکرینوں کے باوجود، کپل شرما کی ’’کس کس کو پیار کروں ۲‘‘ اپنی ہلکی پھلکی کامیڈی کے ذریعے ناظرین کو ہنسانے اور فرنچائز کی کشش کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔ شائقین کے مسلسل جوش کو دیکھتے ہوئے، پروڈیوسر رتن جین نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم کو ۶؍ جنوری کے آس پاس دوبارہ ریلیز کیا جائے گا۔‘‘تاہم، فلم کی حتمی ریلیز تاریخ کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’اوتار‘‘ اور ’’دھرندھر‘‘ کے آگے کارتک آرین کی نئی فلم ڈھیر

فلم کے بارے میں
’’کس کس کو پیار کروں ۲‘‘ میں کپل شرما کے ساتھ حرا وارینہ، عائشہ خان، تریدھا چودھری، منجوت سنگھ اور پارول گلاٹی شامل ہیں۔ فلم کو رتن جین، گنیش جین اور ہدایتکار جوڑی عباس مستان نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم ۲۰۱۵ء میں ریلیز ہونے والی کامیڈی ’’کس کس کو پیار کروں‘‘ کا سیکوئل ہے، جس میں کپل شرما نے کمار شیو رام کشن کا کردار ادا کیاتھا، ایک ایسے شخص کا جو بیک وقت چار شادیوں کی الجھن میں پھنسا ہوتا ہے۔ سیکوئل، جیسا کہ ٹریلر سے ظاہر ہوتا ہے، اسی طرز کی مزاحیہ صورتحال پر مبنی نظر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK