• Sun, 08 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’کرن ارجن‘ کی ری ریلیز: شاہ رخ، سلمان اور کاجول نے ٹریلر شیئر کیا

Updated: November 13, 2024, 5:02 PM IST | Mumbai

راکیش روشن کی ’’کرن ارجن‘‘ ۳۰؍ سال بعد سنیما گھروں میں ۲۲؍ نومبر کو دوبارہ ریلیز ہورہی ہے۔ اس موقع پر شاہ رخ خان، سلمان خان اور کاجول نے فلم کے ٹریلر کو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ نئے ٹریلر کو رتیک روشن نے اپنی آواز دی ہے۔

Karan Arjun will re-release on November 22. Photo: INN.
کرن ارجن ۲۲؍ نومبر کو دوبارہ ریلیز ہوگی۔تصویر: آئی این این۔

شاہ رخ خان اور سلمان خان کی ’’کرن ارجن‘‘ ۲۲؍ نومبر کو ری ریلیز ہوگی۔ اس دن فلم کی ریلیز کو ۳۰؍ سال مکمل ہورہے ہیں۔ اس موقع پر ہدایتکار راکیش روشن اس فلم کو دنیا بھر میں دوبارہ ریلیز کر رہے ہیں۔ ’’کرن ارجن‘‘ کی ری ریلیز پر سلمان خان اور شاہ رخ خان، دونوں ہی نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ بالی ووڈ کے کنگ خان نے ایکس پر فلم کا نیا ٹریلر بھی شیئر کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نئے ٹریلر میں ریتک روشن نے اپنی آواز (وائس اوور) دی ہے۔ ٹریلر شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ نے لکھا، ’’کچھ بندھن ایسے ہوتے ہیں، جن کیلئے ایک جنم پورا نہیں ہوتا۔ کرن ارجن ۲۲؍ نومبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے!‘‘

سلمان نے بھی نئے ٹریلر کو شیئر کرنے میں شاہ رخ کا ساتھ دیا اور لکھا کہ ’’۲؍ نومبر کوورلڈ وائڈ ری ریلیز۔‘‘ کاجول نے بھی ان کا ساتھ دیا اور اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’’یہ تو بس ٹریلر ہے، دیکھئے کرن ارجن کے پیار کا بندھن دنیا بھر کے سنیما گھروں میں پھر ایک بار، ۲۲؍ نومبر سے!‘‘ دریں اثناء، راکیش روشن کے بیٹے رتیک روشن نے فلم کے ٹریلر کو اپنی آواز دی۔

وائس اوور میں وہ کہتے ہیں کہ ’’کچھ بندھن ایسے ہوتے ہیں جن کیلئے ایک جنم پورا نہیں ہوتا، کچھ بدلے ایسے ہوتے ہیں، جن کیلئے ایک جنم پورا نہیں ہوتا، کچھ کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جن کیلئے ایک جنم پورا نہیں ہوتا، اور کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کیلئے ایک جنم پورا نہیں ہوتا۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)

واضح رہے کہ ’’کرن ارجن‘‘ کو بالی ووڈ کی کلاسیک فلموں کا درجہ حاصل ہے جس کی کہانی دو بھائیوں کرن (سلمان) اور ارجن (شاہ رخ خان) کے گرد گھومتی ہے جو ٹھاکر سنگرام سنگھ (امریش پوری) کے ساتھ لڑائی کے دوران مارے جاتے ہیں۔ ان کی ماں (راکھی) ان کی واسپی کا انتظار کرتی ہے اور دونوں بھائیوں کا دوسرا جنم ہوتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK