کرن جوہر ’’دی ٹریٹرز‘‘ کے ساتھ ایک میزبان کے طور پر دوبارہ لوٹ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنت زبیر، ساحل سلاتھیا، ہرش گجرال، رفتار، آشیش ودیارتھی، مکیش چھابڑا اور دیگر کئی سلیبریٹیز اس شو کا حصہ ہیں۔
EPAPER
Updated: September 13, 2024, 6:05 PM IST | Mumbai
کرن جوہر ’’دی ٹریٹرز‘‘ کے ساتھ ایک میزبان کے طور پر دوبارہ لوٹ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنت زبیر، ساحل سلاتھیا، ہرش گجرال، رفتار، آشیش ودیارتھی، مکیش چھابڑا اور دیگر کئی سلیبریٹیز اس شو کا حصہ ہیں۔
کرن جوہر ایک بار پھر میزبان کے طور پر لوٹ رہے ہیں۔ اس مرتبہ وہ نئے ریالٹی شو ’’دی ٹریٹرز‘‘ کی میزبانی کریں گے۔ خیال رہے کہ اس شو کا فارمیٹ، اسی نام کے امریکی گیم شو کے طرز پر بنایا گیا ہے۔ دی ٹریٹرز مشہور شخصیات کے ایک دلچسپ گروپ کو پیش کرے گا۔ رپورٹس کے مطابق کرن جوہر شو کی شوٹنگ کیلئے جیسلمیر پہنچ گئے ہیں اور پہلے پرومو کی شوٹنگ بھی ہو چکی ہے۔ مزید یہ کہ شو کا حصہ بننے والے امیدواروں کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ پنک ولا نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کامیڈین ہرش گجرال اور سوشل میڈیا اسٹار جنت زبیر ’’دی ٹریٹرز‘‘ کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع نے پورٹل سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اس میں آشیش ودیارتھی اور ساحل سلاتھیا بھی شامل ہوں گے۔ مزید برآں، گلوکار اور ریپر رفتار اور فیشن نقاد صوفی بھی اس شو کا حصہ ہیں۔ شائقین کو اس پروجیکٹ میں معروف کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا کو بھی دیکھیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان، بچی کی پیدائش پر دپیکا اور رنویر کو مبارکباد دینے اسپتال پہنچے
ذرائع نے یہ تصدیق بھی کی کہ کرن جوہر کا شو جیسلمیر کے ہوٹل سوریہ گڑھ میں شوٹ ہو رہا ہے اور یہ مبینہ طور پر ۱۴؍ دن تک چلے گا۔ اس شو کا تھیم اچھائی بمقابلہ برائی ہے۔ شو کے شرکاء کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا: اچھے اور برے۔ اس شو میں جیسمین بھسین، کرن کندرا، راج کندرا، عرفی جاوید، سدھانشو پانڈے اور انشولا کپور بھی شامل ہیں۔ تاہم ان کی شرکت کی باضابطہ تصدیق ابھی باقی ہے۔