Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ہمارے درمیان لو اینڈ وار ہے‘‘: کرینہ کپور خان

Updated: June 26, 2025, 9:24 PM IST | Mumbai

کرینہ کپور خان نے اپنے اور سنجے لیلا بھنسالی کے رشتے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ہمارے درمیان لو اینڈ وار ہے۔‘‘ انہوں نے وکی کوشل کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ کے تعلق سے جاری گفتگو کے درمیان یہ کہا۔ یاد رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’دیوداس‘‘ میں پارو کے کردار کیلئے کرینہ کپور خان کو موضوع سمجھا گیا تھا لیکن بعد میں بھنسالی نے اس کردار کیلئے ایشوریہ رائے بچن کو کاسٹ کر لیا تھا۔

Sanjay Leela Bhansali and Kareena Kapoor Khan. Photo: INN
سنجے لیلا بھنسالی اور کرینہ کپور خان۔ تصویر: آئی این این

دی ہالی ووڈرپورٹر سے وکی کوشل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کرینہ کپور خان نے اپنے اور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے رشتے کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ’’میرے اور ان کے درمیان محبت اور جنگ ہے۔‘‘ کرینہ کپور خان نے وکی کوشل کی اگلی فلم کے تعلق سے جاری گفتگو کے دوران یہ کہا جس کی ہدایتکاری فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کی ہے اور جس میں عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور کلیدی کردار میں نظر آئیں گے۔ جب وکی کوشل سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو بیان کر رہے تھے تو کرینہ کپور خان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا ’’میں آپ کو سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں دیکھنے کا انتظار کررہی ہوں اور ’’لواینڈ وار‘‘ دراصل میرے اور سنجے کے درمیان ہے۔ آپ انہیں یہ کہہ سکتے ہیں۔ وہ سمجھ جائیں گے۔ ہمارے درمیان محبت اور جنگ ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اجے دیوگن کی اداکاری سے مزین فلم ’’ریڈ ۲‘‘ نیٹ فلکس پر ریلیز

وکی کوشل نے کرینہ کپور سے یہ سوال کیا ’’اب کیا؟ محبت یا جنگ؟‘‘ جس کے جواب میں کرینہ نے ہنستے ہوئے کہا ’’ہم ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا شکار رہتے ہیں۔‘‘ کرینہ کپور خان کو ابتدائی طور پر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’دیوداس‘‘ میں پاور کے کردار کیلئے موضوع سمجھا گیا تھا۔ بعد ازیں یہ کردار ایشوریہ رائے بچن کو سونپ دیا گیا تھا۔ اس کے چند برسوں بعد کرینہ کپور خان کو بھنسالی کی فلم ’’گلیوں کی راس لیلا اور رام لیلا‘‘ میں کاسٹ کیا گیا تھا۔ اس موقع کو گنوانے کے بعد کرینہ کپور خان اور سنجے لیلا بھنسالی نے ایک دوسرے کے کام کی تعریف کی۔ بھنسالی، جو اپنی اسٹوری ٹیلنگ اور جذباتی گہرائی کیلئے جانے جاتے ہیں، اب اپنی اگلی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ کے ذریعے پردہ ٔ سیمیں پر واپس آرہے ہیں ۔ یہ فلم ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی اور ’’ہیرا منڈی‘‘ کے بعد سنجے لیلا بھنسالی کی دوسری بڑی فلم ہوگی۔ ’’لو اینڈ وار‘‘ میں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، وکی کوشل اور دیگر نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK