Inquilab Logo Happiest Places to Work

اجے دیوگن کی اداکاری سے مزین فلم ’’ریڈ ۲‘‘ نیٹ فلکس پر ریلیز

Updated: June 26, 2025, 8:03 PM IST | Mumbai

اجے دیوگن اور رتیش دیشمکھ کی اداکاری سے مزین فلم ’’ریڈ ۲‘‘ آج نیٹ فلکس پر ریلیز ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم یکم مئی ۲۰۲۵ء کو باکس آفس پر ریلیز ہوئی تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اجے دیوگن کی فلم ’’ریڈ ۲‘‘ او ٹی ٹی پر ریلیز ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ اس فلم میں امے پٹنائک، اجے دیوگن اور رتیش دیشمکھ نے اداکاری کی ہے۔’’ریڈ ۲‘‘ ۲۰۱۸ء کی ہٹ فلم ’’ریڈ‘‘ کا سیکوئل ہے جو یکم مئی کو ریلیز ہوئی تھی۔ رتیش دیشمکھ نے اس فلم میں ایک سیاستداں کا کردار نبھایا ہے۔ یہ ایکشن تھریلر ’چھاوا‘ کے بعد امسال کی دوسری بالی ووڈ فلم ثابت ہوئی تھی۔

’’ریڈ ۲‘‘
’’ریڈ ۲‘‘ آج یعنی ۲۶؍ جون ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوچکی ہے۔ نیٹ فلکس نے فلم کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’’آج سے الٹی گنتی شروع۔ امئے پٹنائک نئے کیس اور اولڈ فائر کے ساتھ آنے کیلئے تیار ہیں۔ ’’ریڈ ۲‘‘ ۲۶؍ جون ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر دیکھئے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’وار ۲‘‘ کا نیا پوسٹر ریلیز، رتیک روشن، جونیئر این ٹی آر اور کیارا ایڈوانی نئے لک میں

’’ریڈ ۲‘‘ کا باکس آفس کلیکشن
ساکنک کے مطابق ’’ریڈ ۲‘‘ نے مقامی باکس آفس پر ۱۷۳ء ۲۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ راج کمار گپتا کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم نے عالمی باکس آفس پر ۲۷۳ء ۲۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: خوفزدہ ہوں کہ ہم اپنے بچوں کیلئے کیسی دنیا چھوڑ کر جارہے ہیں: علی فضل

کچھ ’’ریڈ ۲‘‘ کے بارے میں 
’’ریڈ ۲‘‘ میں اجے دیوگن نے آئی آر ایس آفیسر امئے پٹنائک کا کردار نبھایا ہے جس نے اب تک ۷۴؍ مرتبہ چھاپے مارے ہیں اور بدعنوانی سے لڑنے کے دوران ان کا تبادلہ کر دیا جاتا ہے۔ ’’ریڈ‘‘ فرنچائز کی گزشتہ فلم کی طرح سیکوئل بھی انکم ٹیکس کے چھاپے پر مبنی تھا لیکن اس مرتبہ فلم کی کہانی کچھ مختلف تھی۔

’’ریڈ ۲‘‘ کی کاسٹ
’’ریڈ ۲‘‘ میں اجے دیوگن، وانی کپور، رجت کپور، سپریہ پاٹھک، اور امیت سیال نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK