Updated: October 14, 2023, 4:45 PM IST
| Mumbai
کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان ایک وقت میں کئی کام کر سکتے ہیں۔ وہ ملٹی ٹاسکر ہیں جبکہ عامر خان اپنے کام کے تعلق سے کافی سنجیدہ ہیں ۔ وہ اپنے کردار میں گم ہو جاتے ہیں اور اسے بخوبی نبھاتے ہیں۔
کرینہ کپور۔ تصویر: آئی این این
کرینہ کپور بالی ووڈ کے تینوں خانوں کے ساتھ کام کر چکی ہیں ۔ انہوں نے فلم’ کبھی خوشی کبھی غم‘ اور دیگر فلموں میں شاہ رخ خان کےساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔ انہوں نے سلمان خان کے ساتھ بھی فلمیں کی ہیں جن میں بجرنگی بھائجان اور باڈی گارڈ قابل ذکر ہیں۔حال ہی میں انہیں فلم لال سنگھ چڈا میں عامر خان کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے مڈڈےکے ساتھ اپنے انٹرویومیں انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان اور عامرخان کےساتھ کام کرنے میں کیا فرق تھا؟کرینہ کپور نے عامر خان کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عامر خان اپنے کام کو لے کر بہت سنجیدہ ہیں۔جو کردار انہیں دیا جاتا ہے وہ وہی کردار بن جاتے ہیں اورجنون سے اپنا کام کرتے ہیں۔وہ اس وقت کیلئے انہی لوگوں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں جن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ان کی شخصیت ایسی ہے کہ اسی کام کے متعلق گفتگو کرتے ہیں ۔ ہم اس کیلئے انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔میں ان کی بڑی مداح ہوں۔میںان سے کہتی رہتی ہوں کہ تھوڑا پر سکون ہو جائیں۔وہ جنونی بن جاتے ہیں اور پھر آپ کچھ بھی نہیں کر سکتےـ۔
انہوں نے شاہ رخ خان کے متعلق کہا کہ وہ سنیما کے شاہ ہیں۔جب ان کے بارے میں بات کی جائے تو لوگ انہیںشہنشاہ اور جو بھی کچھ کہتے ہیں وہ کم ہے۔وہ خاص مٹی کے بنے ہوئے ہیں جس کا کوئی بھی نہیں بناہوا ہے۔وہ سیٹ پر ہر ایک کیلئے کام کرتےہیں نہ صرف اپنے کردار کیلئے۔وہ لائٹ مین کے لئے پریشان رہتےہیں۔وہ سب سے مختلف ہیں لیکن مہربان اورفکر مند بھی ہیں۔وہ ایک ہی وقت میں سب کچھ کر سکتے ہیں اور مجھے سمجھ نہیں آتاکہ وہ یہ سب کیسے کرتے ہیں؟ وہ ملٹی ٹاسکر ہیں لیکن
ان کے ساتھ آپ آرام دہ محسوس کریں گے۔مجھے لگتا ہے کہ جوان کے بعد وہ ہندوستان کے سب سے بڑے اداکار ہیں لیکن جب آپ ان کے ساتھ رہیں گےتو ایسا محسوس نہیں کریں گے۔ ان کے پاس یہ حیرت انگیز مہارت ہے۔خیال رہے کہ کرینہ کپور اور شاہ رخ نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں ڈون(۲۰۰۶ء) اور اشوکا(۲۰۰۱ء) قابل ذکر ہیں۔کرینہ کپور نے عامر خان کے ساتھ ’تلاش‘ ، ’تھری ایڈیٹس‘ اور دیگر فلموں میں کام کیا ہے۔