انوراگ باسو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو فی الحال ’’عاشقی ۳‘‘ کا نام دیا جارہا ہے لیکن یہ تصدیق شدہ نہیں ہے۔ یہ فلم پہلے دیوالی ۲۰۲۵ء پر ریلیز ہونے والی تھی مگر اب فروری ۲۰۲۶ء میں متوقع ہے۔
EPAPER
Updated: May 30, 2025, 10:04 PM IST | Mumbai
انوراگ باسو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو فی الحال ’’عاشقی ۳‘‘ کا نام دیا جارہا ہے لیکن یہ تصدیق شدہ نہیں ہے۔ یہ فلم پہلے دیوالی ۲۰۲۵ء پر ریلیز ہونے والی تھی مگر اب فروری ۲۰۲۶ء میں متوقع ہے۔
کارتک آرین اور سری لیلا کی بلا عنوان رومانٹک فلم (جسے عارضی طور پر عاشقی ۳؍ کا نام دیا جا رہا ہے) کو دیوالی ۲۰۲۵ء پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ فلم کے ٹیزر میں کارتک کو ۱۹۹۰ء کی کامیاب فلم ’’عاشقی‘‘ سے ’’تو میری عاشقی ہے‘‘ کے راک اسٹار کے طور پر دکھایا گیا تھا۔ ٹیزر کا اختتام دیوالی ۲۰۲۵ء کی ریلیز تاریخ پر ہوتا ہے۔ تاہم، ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلمساز اسے دیوالی ۲۰۲۵ء کے بجائے فروری ۲۰۲۶ء میں ویلنٹائنس ڈے کے موقع پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہدایت کار انوراگ باسو نے مارچ ۲۰۲۵ء میں شوٹنگ شروع کرنے کے بعد اس کا ۴۰؍ فیصد حصہ مکمل کرلیا ہے۔ فی الوقت کارتک ’’تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ انوراگ باسو اپنی اگلی فلم ’’میٹرو انِ دنوں‘‘ کے پوسٹ پروڈکشن کا کام کررہے ہیں جو ۴؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔
اس بلاعنوان فلم کی ریلیز کے بارے میں تفصیلات کا اشتراک کرتے ہوئے ذرائع نے ہالی ووڈ رپورٹر انڈیا کو بتایا کہ’’ اس کی شوٹنگ کا اگلا شیڈول اگست میں شروع ہوکر ستمبر میں ختم ہوگا۔ اگر موجودہ ٹائم لائن پر عمل کیا گیا تو اسے اکتوبر میں ریلیز کیا جائے گا۔‘‘ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کارتک فلم میں دو روپ میں نظر آئیں گے اور ان کے لمبے بال اور ڈاڑھی والے حصے کو فلمایا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ’’انہوں نے ’’تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری‘‘ کیلئے بال کٹوائے ہیں لیکن بلاعنوان فلم کے اگلے شوٹنگ حصے میں وہ چھوٹی ڈاڑھی میں نظر آئیں گے۔ ایسے میں فلمساز ۱۳؍ فروری ۲۰۲۶ء کو اسے ریلیز کرنے پر غور کررہے ہیں۔