Inquilab Logo

ملک کے کونے کونے سے شائقین کو تھیٹروں میں خوشی سے ناچتے دیکھنا حیرت انگیز ہے! : کترینہ کیف

Updated: November 18, 2023, 10:30 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سلور اسکرین پرجلوہ گر ہونے والی اب تک کی سب سے بڑی ایکشن اسٹارزمیں سے ایک کترینہ کیف ٹائیگر۳؍ کے ریکارڈ توڑ آغاز سے بہت پرجوش ہیں۔

Katrina Kaif can be seen in an action scene of the movie `Tiger 3`. Photo: INN
کترینہ کیف فلم’ٹائیگر۳‘ کے ایک ایکشن سین میں دیکھی جاسکتی ہیں۔ تصویر : آئی این این

سلور اسکرین پرجلوہ گر ہونے والی اب تک کی سب سے بڑی ایکشن اسٹارزمیں سے ایک کترینہ کیف ٹائیگر۳؍ کے ریکارڈ توڑ آغاز سے بہت پرجوش ہیں۔’ٹائیگر۳‘ یش راج فلمز کے اسپائی یونیورس کی تازہ ترین فلم ہےجس کی تمام فلمیں باکس آفس پر سپرہٹ ہی رہی ہیں۔
 ۵؍دن میں ٹائیگر۳؍ نے ہندوستان میں ۱۸۸ء۲۵؍کروڑ روپے اوردنیا بھر کے باکس آفس پر۳۰۰؍کروڑ روپےکا کلیکشن کیا ہے! اس نے سلمان خان اور کترینہ کیف کےکریئرکا بہترین افتتاحی ویک اینڈ دیا اور ٹائیگر فرنچائز کے لیے سب سے بڑی اوپننگ بھی ریکارڈ کی۔
کترینہ کہتی ہیں،’’اس دیوالی پرٹائیگر۳؍ ملک بھرکے لوگوں کے لیے جو بھرپورتفریح لے کر آیا ہے اسے دیکھ کر یہ واقعی خوشی کی بات ہے۔ اور سیٹیاں بج رہی ہیں۔‘‘ناظرین اس تہوار کے موقع پرتھیٹروں میں گزارے گئے ناقابل یقین وقت کی عکاسی کرتے ہیں۔
وہ مزید کہتی ہیں، ’’تفریح فراہم کرنے کے لیے وقف شخص کےطور پر، یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ مجھےٹائیگر۳؍پربہت فخر ہورہا ہےاور مجھے خوشی ہے کہ اس فرنچائز کی ہر فلم نے ناظرین کے لیے دیرپا یادیں بنائی ہیں۔ یہ سال ہندی فلموںکے لیے بے مثال رہا ہے، اور میں بہت خوش ہوں کہ ٹائیگر۳؍کو تھیٹروں میں ناظرین پسند کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK