Inquilab Logo Happiest Places to Work

وجئے دیوراکونڈا کی فلم ’کنگڈم‘ کا ہندی عنوان ’سامراجیہ‘

Updated: July 19, 2025, 9:24 PM IST | Mumbai

وجئے دیوراکونڈا کی اگلی فلم ’’کنگڈم‘‘ کا ہندی عنوان ’’سامراجیہ‘‘ کیا گیا ہے۔ فلم کے ہندی ٹیزر میں رنبیر کپور نے آواز دی ہے۔ یہ فلم ۳۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

وجے دیوراکونڈا اپنی اگلی فلم ’’کنگڈم‘‘ سے پردہ ٔ سیمیں پر دوبارہ واپس آئیں گے۔ یہ ایکشن تھریلر فلم ۳۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ہندی ناظرین کیلئے اس فلم کے عنوان کو تبدیل کر کے ’’سامراجیہ‘‘ کر دیا گیا ہے۔ اس فلم میں دھوکہ دہی اور بدلے کی کہانی بیان کی جائے گی۔ اس فلم کی ہدایتکاری گوتم تنوناری کریں گے جو ’’جرسی‘‘، جس میں وجئے دیوراکونڈا نے ایک غیر معمولی کردار نبھایا تھا، جیسی اپنی فلموں کیلئے جانے جاتے ہیں۔ ’’سامراجیہ‘‘ کو ستھارا انٹرٹینمنٹ اور فورچون فور سنیماز کے ذریعے پروڈیوس کیا جائے گا جبکہ ایڈوائز موویز اور اتل راجانی کے آدتیہ بھاٹیہ اس فلم کی پیشکش کریں گے۔ فلم کے ٹیزر کے ریلیز کئے جانے کے تھوڑی دیر بعد ہی اسے لاکھوں ویوز ملے تھے جس میں جونیئر این ٹی آر نے تیلگو، سوریہ نے تمل اور رنبیر کپور نے ہندی میں وائس اوور کیا تھا جو یہ نشاندہی کرتا ہے کہ یہ فلم ان تینوں زبانوں میں ریلیز ہوگی۔  فلم کے ہندی میں ڈبٹ شدہ ورژن کو شمالی ہندوستان میں اے اے فلمز کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: اجے دیوگن کی ’’سن آف سردار ۲‘‘ کی ریلیز ملتوی، نئی تاریخ یکم اگست ۲۰۲۵ء

قبل ازیں نیوز ایس ۹؍ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں وجئے دیوراکونڈا نے فلم کے تعلق سے کہا تھا کہ رنبیر کپور وجئے کے پوچھنے سے پہلے ہی وائس اوور میں اپنی آواز دینے کیلئے راضی ہوگئے تھے۔ انہوں نے اس کا سہرا سندیپ وانگا ریڈی کے سر باندھا تھا جو رنبیر کپور کی فلم ’’اینیمل‘‘ کے ہدایتکار ہیں۔‘‘ وجئے دیوراکونڈا نے کہا کہ ’’میں نے صرف رنبیر کپور کو ٹیکسٹ کیا تھا اور وہ میرے پوچھنے سے پہلے یہ جانتے تھے کہ میں ان سے کیا پوچھنے والا ہوں۔ میں نے سندیپ سے کہا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ رنبیر کپور فلم کے وائس اوور میں اپنی آواز دیں اور انہوں نے رنبیر کپور کو یہ بتا دیا تھا۔ میرے رنبیر کپور سے پوچھنے سے پہلے ہی انہوں نے کہہ دیا کہ ’’میں تمہارا ٹیزر کررہا ہوں۔ میں نے سوچا، میں نے پوچھا بھی نہیں۔ میں تمہیں بتاتا ہوں کہ یہ کیا ہے۔ میرے پوچھنے سے پہلے ہی اس نے ہاں کہہ دیا۔‘‘  یاد رہے کہ ’’کنگڈم‘‘ عرف ’’سامراجیہ‘‘ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کئے گئے اپنے منفرد ویڈیو کے بعد سے سرخیوں میں ہے۔ فلم انڈسٹری نے فلم میں ٹیکنالوجی کے منفرد استعمال کی پذیرائی کی تھی۔  فلم کی بیک گراؤنڈ موسیقی انیرودھ روی چندر نے ترتیب دی ہے جبکہ گریش گنگا دھرن اور جومن ٹی جون نے سنیماٹوگرافی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK