Updated: July 19, 2025, 9:01 PM IST
| Mumbai
اجے دیوگن کی فلم ’’سن آف سردار۲‘‘ کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کر دی گئی ہے۔ قبل ازیں یہ فلم ۲۵؍جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی تھی جبکہ اب یکم اگست ۲۰۲۵ء کو مرنال ٹھاکر کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں اجے دیوگن اور مرنال ٹھاکر نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔
اجے دیوگن اور مرنال ٹھاکر کی فلم ’’سن آف سردار ۲‘‘ کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۲۵؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب یکم اگست ۲۰۲۵ء کو مرنال ٹھاکر کی سالگرہ کے موقع پرریلیز ہوگی۔ فلمسازوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کئے جانے کی وجوہات بیان نہیں کی ہیں۔ ’’سن آف سردار ۲‘‘ کی ریلیز کی تاریخ اس کے ریلیز ہونے سے ایک ہفتے قبل ہی ملتوی کی گئی ہے۔ فلمسازوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کے ملتوی ہونے کا اعلان کرنے کیلئے نیا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’مزاحیہ فساد کو نئی تاریخ مل گئی ہے۔ ’’سن آف سردار ۲‘‘ اب یکم اگست ۲۰۲۵ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروںمیں ریلیز ہوگی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’کنگ‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان زخمی، ایک مہینہ بیڈ ریسٹ کریں گے
یاد رہے کہ فلم کا ٹریلر ۱۴؍جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز کیا گیا تھا۔ ’’سن آف سردار ۲‘‘، ۲۰۱۲ء کی فلم ’’سن آف سردار‘‘کا سیکوئل ہے۔ اجے دیوگن نے فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے پاکستان پر تنقید بھی کی تھی۔ یاد رہے کہ اس فلم میں اجے دیوگن اور مرنال ٹھاکر نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔