Inquilab Logo Happiest Places to Work

کوہلی آئی پی ایل میں ۴؍ہزار رن بنانے والے پہلے کھلاڑی بنے

Updated: March 29, 2026, 3:51 PM IST | Bengaluru

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے سنیچر کو ایم چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے پہلے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وراٹ کوہلی نے آر سی بی کی جیت میں بلے سے اہم کردار ادا کیا۔

Virat Kohli.Photo:X
وراٹ کوہلی۔ تصویر:ایکس

 رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے سنیچر کو ایم چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے پہلے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وراٹ کوہلی نے آر سی بی کی جیت میں بلے سے اہم کردار ادا کیا۔ کوہلی کے ناٹ آؤٹ ۶۹؍رن  نے آئی پی ایل کی ایک اور بڑی کامیابی کو نشان زد کیا۔

 

یہ بھی پڑھئے:پرفیکشن جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی، اپنی کمیوں کا جشن منانا چاہیے:سوربھ شکلا


کوہلی آئی پی ایل میں ۴؍ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے۲۰۲؍ کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آر سی بی کی شروعات خراب رہی۔ وراٹ کوہلی کے اوپننگ پارٹنر فل سالٹ صرف آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم، کوہلی نے دیودت پڈیکل کے ساتھ مل کر محاذ سنبھال لیا۔ دونوں نے دوسرے وکٹ کے لیے سنچری شراکت داری کی۔
 کوہلی شاندار فارم میں نظر آئے، انہوں نے صرف ۳۸؍ گیندوں میں ۵؍ چوکے اور ۵؍ چھکے لگا کر ۶۹؍رنز بنائے۔ پڈیکل بھی شاندار فارم میں نظر آئے، انہوں نے ۲۶؍ گیندوں پر۶۱؍  رنز بنائے۔کوہلی اور پڈیکل کی مضبوط اننگز کی بدولت آر سی بی نے ۲۰۲؍ رنز کا ہدف صرف۴ء۱۵؍ اوور میں حاصل کر کے تاریخ رقم کی۔

یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ۱۰۳؍ رنوں سے ہرایا، اسٹیفنی ٹیلر کی سنچری رائیگاں


 آر سی بی  اب آئی پی ایل میں کم سے کم اوورز میں۲۰۰؍ سے زیادہ رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کرنے کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ راجستھان رائلز کے پاس تھا جس نے آئی پی ایل ۲۰۲۵ء میں گجرات ٹائٹنس کے خلاف ۲۱۰؍ رنز کا ہدف۵ء۱۵؍ اوورز میں حاصل کیا تھا۔جیکب ڈفی نے بھی بولنگ کے شعبے میں آر سی بی کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اپنے آئی پی ایل  آغاز میں، ڈفی نے صرف ۲۲؍ رنز کے عوض ۳؍وکٹ حاصل کئے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں۹؍ وکٹوں کے نقصان پر۲۰۱؍ رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے کپتان ایشان کشن نے ۳۸؍ گیندوں پر ۸۰؍ رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔ اس دوران انیکیت ورما نے ۱۸؍ گیندوں میں ۴۳؍رنز بنائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK