• Fri, 12 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کوہلی ۱۵؍ سال بعد وجے ہزارے ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے

Updated: December 12, 2025, 5:41 PM IST | New Delhi

ہندوستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی اور رشبھ پنت کو ۲۴؍ دسمبر سے شروع ہونے والے وجے ہزارے قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کے لیے دہلی کی ممکنہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Virat Kohli.Photo:INN
وراٹ کوہلی۔ تصویر:آئی این این

کوہلی نے حال ہی میں دہلی کرکٹ اسوسی ایشن کو اپنی دستیابی کے بارے میں مطلع کیا، جس کے بعد ۱۵؍ سال بعد دہلی کیلئے وجے ہزارے ٹرافی میں ان کی واپسی ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے آخری بار ۲۰۱۰ء میں سروسیز کے خلاف اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی اور اس سیزن میں دہلی کی طرف سے رنجی ٹرافی کا میچ بھی کھیل چکے ہیں۔
 کوہلی اور روہت شرما، جو ہندوستان کی ٹیسٹ اور ٹی۲۰؍ ٹیم سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، اب صرف ون ڈے فارمیٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے تمام فٹ کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ جو دوسرے ٹورنامنٹس میں شامل نہیں ہیں، وہ گھریلو مقابلوں میں حصہ لیں، جس سے کوہلی کے شامل ہونے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔
دہلی کے تمام سات میچوں کی میزبانی بنگلورو کرے گا، جن میں دو میچ چناسوامی اسٹیڈیم اور پانچ الور میں ہوں گے۔ ٹیم اپنی مہم کا آغاز آندھراپردیش کے خلاف کرے گی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد کوہلی اب اس ٹورنامنٹ میں آ رہے ہیں۔ انہوں نے دو سنچریوں اور ایک ناٹ آؤٹ  نصف سنچری سمیت ۳۰۲؍ رن بنائے تھے اور پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ کوہلی  ۲۰۲۵ء میں ۱۳؍ ون ڈے میچوں میں ۶۵۱؍ رن کے ساتھ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ہیما مالنی دھرمیندر کی ادھوری خواہش کو یاد کرتے ہوئے غمناک ہوگئیں

بابر اعظم ورلڈ کلاس، جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کروں گا:حارث رؤف
میلبورن اسٹارس کے تیزگیندباز حارث رؤف کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کے خلاف گیندبازی ہمیشہ منفرد تجربہ ہوتی ہے اور اس بار بھی وہ انہیں جلد آؤٹ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔ آسٹریلیا میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بی بی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کا ٹاپ کیٹیگری میں شامل ہونا فخر کی بات ہے، جبکہ ایشیا بھر کے شائقین اس لیگ کے لیے خاصے پُرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:پراڈا کولہاپوری چپل ۸۴؍ہزارروپے میں فروخت کرے گا

انہوں نے کہا کہ آسٹریلین کنڈیشنرز میں گیندبازی کروانا چیلنجنگ ہے، کسی کھلاڑی کو بگ بیش میں کھیلنے کے لیے تجویز نہیں دی۔  ان کا کہنا تھا کہ بگ بیش میں پہلی بار اتنے زیادہ پاکستانی کھلاڑی ایک ساتھ نظر آرہے ہیں، بگ بیش پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے سیکھنے کا موقع ہے۔  میلبورن اسٹارز کو فالو کرتا ہوں، اس سال جیتنے کی کوشش کریں گے، میلبورن اسٹارز کے لیے بگ بیش کے لیے مکمل دستیاب ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK