Inquilab Logo Happiest Places to Work

کورین بینڈ بی ٹی ایس کا اگلا البم ۲۰۲۶ء کے موسم بہار میں ریلیز ہوگا

Updated: July 16, 2025, 7:01 PM IST | Mumbai

اپنی فوجی خدمات مکمل کرنے کے بعد بی ٹی ایس آرمی بہار ۲۰۲۶ء میں اپنے نئے نغمے کے ساتھ واپس آئے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ۴ ؍برسوں سے بی ٹی ایس آرمی کا کوئی نغمہ اب تک ریلیز نہیں کیاگیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بی ٹی ایس کے شائقین کے پاس آخر کار خوش ہونے کی ایک وجہ ہے۔جنگ کوک نے اپنی متوقع البم کی ریلیز کا اعلان کیا ہے جسے ۲۰۲۶ء کے موسم بہار میں ریلیز کیا جائے گا۔ یہ خبر ویورس کے لائیو سیشن میں سامنے آئی ہے جہاں بی ٹی ایس کے ممبران جمن، تھیونگ (وی)، اور جنگ کوک نے ایک ساتھ مداحوں سے بات چیت کی اورچند دلچسپ انکشافات کئے۔فوج میں گزارے ہوئے وقت کو بیان کرتے ہوئے جیمن نے کہا کہ ’’جنک کوک سوتے ہوئے گنگناتے تھے۔ ان کی آواز تھے۔ یہ حیرت انگیز تھا۔‘‘ جنک کوک نے واضح کیا کہ ’’ان کے ساتھ ’’ڈریم وتھن اے ڈریم‘‘ والا سین ہوتا تھا اور جب وہ اٹھتے تھے تو انہیں نغمہ ریکارڈ کرنا ہوتا تھا۔ تاہم،فوج میںفون استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی اس لئے یہ ممکن نہیں تھا۔ اگر میں جاگا رہتا تھا تو یہ مجھے یاد رہتا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: عید ۲۰۲۶ء پر تین بڑی فلمیں ٹکرائیں گی، ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل

تاہم، جنک کوک نے اپنے اگلے البم کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ ۲۰۲۰ء کے بعد یہ ان کا پہلا مکمل البم ہوگا۔جنک کوک نے کہا کہ ’’ہم اس البم کو ۲۰۲۶ء کے موسم بہار میں ریلیز کرنے پر غور کررہے ہیں۔ہم نہیں جانتےہیں کہ اس کانتیجہ کیاہوگا، ہمیں صرف اسے ریلیز کرناہے، درست؟‘‘ جیمن نے جنک کوک کی ہاںمیں ہاں ملاتے ہوئے کہاکہ ’’ ہماری آرمی (بی ٹی ایس آرمی) کافی عرصے اسے اس البم کا انتظار کررہی ہے ہم اس میں مزید تاخیر نہیں کر سکتے۔‘‘ مداح کے تعلق سے بی ٹی ایس کے مداح پرجوش ہیں لیکن جنک کوک دباؤ محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ بہار ۲۰۲۶ء تک ہمیں محنت سے کام کرنا ہے۔ سچ بتاؤ تومیں تھوڑا اداس ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’سپر مین‘‘ کی کامیابی پر جیمس گن کا جذباتی پیغام

بی ٹی ایس کے تمام ممبران کو فوج کی خدمات سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ۲۰۲۶ء میں بی ٹی ایس کی فل انٹری ہوگی۔ جنک کوک نے اپنے نغمہ نگاری کے عمل پربھی روشنی ڈالی اور خودکا موازنہ بی ٹی ایس لیڈر آر ایم (نمجون) سے کیا۔جنک کوک نے کہا کہ ’’میں آر ایم کی طرح نغموں کے بول نہیں لکھ سکتا۔ میں حقیقت پسند اور دیانت دار ہوں، اسی لئے کوئی بدترین نغمہ سامنے نہیں آئے گا۔‘‘ یاد رہے کہ چار سال کے بعد بی ٹی ایس آرمی بالآخر اپنے نئے نغمے کے ساتھ واپس آئے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK