Inquilab Logo

چیک ریپبلک کی کرسٹینا پیشکووا کو مس ورلڈ ۲۰۲۴ء کا تاج

Updated: March 11, 2024, 12:11 PM IST | Agency | Mumbai

چیک ریپبلک کی کرسٹینا پیشکووا نےمس ورلڈ۲۰۲۴ء کا تاج اپنے نام کیا، مس لبنان یاسمینہ زیتون رنر اپ رہیں جبکہ ہندوستان کی سینی شیٹی ٹاپ-۸؍راؤنڈ ہی تک پہنچ سکیں۔

Kristina Peshkova Ako is being awarded the title of Miss World. Photo: PTI
کرسٹینا پیشکوو اکو مس ورلڈ کے اعزاز سے نواز ا جارہا ہے۔ تصویر : پی ٹی آئی

چیک ریپبلک کی کرسٹینا پیشکووا نےمس ورلڈ۲۰۲۴ء کا تاج اپنے نام کیا، مس لبنان یاسمینہ زیتون رنر اپ رہیں جبکہ ہندوستان کی سینی شیٹی ٹاپ-۸؍راؤنڈ ہی تک پہنچ سکیں۔ جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں منعقدہ مس ورلڈ کے انتخاب کی تقریب کے۷۱؍ویں ایڈیشن میں ۱۱۲؍ ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی تھی۔ مقابلے کے دوران یاسمینہ زیتون نے مس ایشیا کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا اور وہ اپنی خوبصورتی کے علاوہ مقابلے کے دوران پوچھے گئے سوالات کے جوابات سے بھی ممتاز رہیں۔ ہندوستان کے سینی شیٹی ٹاپ۸؍ میں پہنچی تھیں۔ اس سے قبل انہوں نے ٹاپ۱۲؍ اور ٹاپ۴۰؍ میں جگہ بنائی تھی۔ تقریب کو کرن جوہر نے مس ​​ورلڈ-۲۰۱۳ءمیگن ینگ کے ساتھ مل کر پیش کیا۔ جیوری ممبران میں مشہور صحافی رجت شرما، فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا، اداکارہ کریتی سینن اور بزنس مین ونیت جین شامل تھےجبکہ شان، نیہا ککڑ اور ٹونی ککڑ جیسے گلوکاروں نے میوزیکل پرفارمنس دیا۔ تقریب کے دوران نیتا امبانی کو ہیومینٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK