رشمیکا مندانا نے کہا کہ ’’ تھاما‘‘ میں کام کرنا ان کیلئے چیلنج سے بھرپور تھا۔ یاد رہے کہ ’’تھاما‘‘ میں آیوشمان کھرانہ نے کلیدی کردار نبھایا ہے۔
EPAPER
Updated: July 05, 2025, 6:02 PM IST | Mumbai
رشمیکا مندانا نے کہا کہ ’’ تھاما‘‘ میں کام کرنا ان کیلئے چیلنج سے بھرپور تھا۔ یاد رہے کہ ’’تھاما‘‘ میں آیوشمان کھرانہ نے کلیدی کردار نبھایا ہے۔
رشمیکا مندانا اپنی اگلی ہارر فلم ’’تھاما‘‘ کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں۔ ’’تھاما‘‘ لو اسٹوری اور ٹویسٹ سے بھرپور کہانی ہے جس میں آیوشمان کھرانہ نے کلیدی کردار نبھایا ہے۔ آدتیہ سرپوت دار کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں اداکاری کرنا رشمیکا مندانا کیلئے چیلنج سے بھرپور تھا۔ رشمیکا مندانا نے دی نوگ میگزین کو بتایا کہ ’’اف میرے خدا! ’’تھاما۔‘‘ ’’تھاما‘‘ کیلئے واقعی ہم نے بہت محنت کی۔ تب تک مجھے لگا تھا کہ میں نے ۲۴؍تا ۲۵؍ فلمیں کی ہیں اور اس میں کیا مشکل ہے؟ پھر ’’تھاما‘‘ آئی جس کے بعد میں نے محسوس کیا کہ میں اس کیلئے تیار نہیں تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ فلم لوگوں کا میرے بارے میں نظریہ تبدیل کر دے گی؟‘‘ یاد رہے کہ رشمیکا مندانا حال ہی میں فلم ’’چھاوا‘‘، ’’سکندر‘‘ اور ’’کبیرا‘‘ میں نظر آئی تھیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’’بیٹل آف گلوان‘‘ سے سلمان خان کا فرسٹ لک پوسٹر ریلیز
انہوں نے فلم ’’دی گرل فرینڈذ‘‘ کی شوٹنگ بھی مکمل کرلی ہے اور حال ہی میں اپنی اگلی فلم ’’میسا‘‘ کا اعلان بھی کیا ہے۔ رشمیکا مندانا فلم ’’اینیمل پارک‘‘ میں بھی نظرآئیں گی۔ رشمیکا مندانا اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں مصروف ہیں۔ لیکن ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں کیا؟ انہوں نے بتایا کہ ’’میری امی ہمیشہ مجھ سے کہتی ہے کہ اگر آپ کو اپنی پیشہ وارانہ زندگی کو بہترین بنانا ہے تو آپ کو اپنی ذاتی زندگی کو قربان کرنا ہوگا۔ تاہم، آپ کو اپنی ذاتی زندگی کو بہتر بنانا ہے تو اپنی پیشہ وارانہ زندگی کو قربان کرنا ہوگا۔ لیکن میں ایسا انسان ہوں جو یہ کہہ سکتا ہے کہ میں محنت کروں گی لیکن میں اپنی دونوں زندگی کو بہترین بنانے کی خواہشمند ہوں۔ یہ روزمرہ کی جنگ ہے۔‘‘رشمیکا مندانا نے یہ ذکر بھی کیا کہ وہ ایک سال سے زائد عرصے سے اپنے گھر نہیں گئی ہیں اور اپنے آبائی وطن کورگ کو یاد کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے اپنا خاندان یاد آتا ہے۔ میں ہوا میں موجود خوشبو کو یاد کرتی ہوں۔ آپ اس سڑک پر ہیں اور کافی کے بیچوں کو سوکھنے کیلئے وہاں رکھا ہوا ہے۔ میں ان سب چیزوں کو یاد کرتی ہوں۔ میں نے کافی عرصے سے یہ سب چیزیں نہیں دیکھیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں اپنے ان دنوں کیلئے روتی ہوں۔ میری ایک بہن ہے جو مجھ سے ۱۶؍ سال چھوٹی ہے اور اب اس کی عمر ۱۳؍ سال ہے۔ گزشتہ ۸؍ برسوں میں، جب سے میں نے کام کرنے کی شروعات کی ہے، وہ میری اتنے ہوگئی ہے اور میں اس کے خوبصورت سفر کو دیکھ بھی نہیں سکی۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ہم اپنی زندگی میں بہت زیادہ مصروف ہوجاتے ہیں۔ میں نے محسوس کیا کہ اب میں اسے بہت زیادہ یاد کرتی ہوں۔ میں اپنے دوستوں سے نہیں ملی۔ قبل ازیں وہ کم از کم اپنے منصوبوں میں شامل کر لیتے تھے اور وہ اب یہ بھی نہیں کرتے۔ یہ ایک افسوس ناک حقیقت ہے۔‘‘