Inquilab Logo Happiest Places to Work

کبریٰ سیت جلد ہی دو بڑے پروجیکٹ میں نظر آئیں گی

Updated: March 22, 2026, 1:00 PM IST | Mumbai

سلمان خان کی فلم ’’ریڈی‘‘ میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کرنے والی کبریٰ سیت جلد ہی دو بڑے پروجیکٹ میں نظر آئیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس خواب کے لیے انہوں نے دبئی کی اپنی نوکری چھوڑ دی تھی۔

Kubra Sait.Photo:INN
کبریٰ سیت۔ تصویر:آئی این این

۲۰۱۱ءمیں فلم ’’ریڈی‘‘ میں ایک چھوٹے سے کردار سے اداکاری کا سفر شروع کرنے والی اداکارہ کبریٰ سیت پچھلے دنوں  دیوا، سن آف سردار ۲فلموں اور ویب سیریز سَنکَلپ جیسے اچھے پروجیکٹ میں نظر آئیں۔ آنے والے دنوں میں وہ ورون دھاون کی فلم ’’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘‘ میں بھی نظر آئیں گی۔ اداکاری کے لیے دبئی کی ملازمت چھوڑ کر ممبئی آنے والی کبریٰ سیت اب اپنی زندگی میں وہ سب کچھ حاصل کر رہی ہیں، جس کے لیے وہ یہاں آئی تھیں۔
 جو سوچا نہیں تھا، وہ بھی ہوا 
ریڈی سے اب تک کے اداکاری کے سفر پر کبریٰ سیت کہتی ہیں کہ  ’’میں نے اپنے مستقبل کے بارے میں جتنا نہیں سوچا، میرے ساتھ اتنا ہی اچھا ہوا ہے۔ ہمارے پاس کوئی بلیو پرنٹ نہیں ہوتا، ہمیں نہیں پتا ہوتا کہ  کب کیاہوگا۔ میرا کام صرف یہ ہے کہ جو کام میرے پاس آئے، اسے اچھی طرح انجام دوں۔ بطور فنکار سب سے اہم یہی ہے کہ کام آئے۔ میں نے اپنے کیریئر میں کبھی خود پر اتنا دباؤ نہیں ڈالا کہ اگر کچھ نہ ہوا تو سب ختم ہو جائے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:کوہلی کی قیادت میں آر سی بی خطاب کے دفاع کے لیے تیار


 کبریٰ سیت نے کہا کہ ’’میرے لیے بس ضروری یہ تھا کہ میں جو کرنے آئی ہوں، اس میں خود کو ثابت کر لوں۔ یہ کام میں ابھی بھی کر رہی ہوں۔ ہاں، جس چیز کے لیے میں اپنی نوکری چھوڑ کر ممبئی آئی تھی، وہ اب ہو رہی ہے۔ باقی جو وقت لگنا تھا، وہ لگ رہا ہے۔ زندگی میں سیکھنا کبھی رکنا نہیں چاہیے۔ میں تو سامنے سے ملنے والی سیکھ کو دونوں ہاتھوں سے قبول کرتی  ہوں۔ جو بھی کام آیا، پورے دل سے کیا۔ خوشی ہے کہ لوگوں نے موقع بھی دیا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’امریکہ اگر پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو وہ ہندوستان کے دہلی اور ممبئی کو نشانہ بنائے گا‘‘

اپنے اگلے منصوبوں کے بارے میں کبریٰ سیت کہتی ہیں کہ  ’’ ان دنوں میں بہت کچھ کر رہی ہوں۔ میں اپنے  اضافی وقت کو اچھی چیزوں میں صرف کر رہی ہوں۔ میرا آنے والا سال بہت اچھا  ہے۔’فرضی‘کا دوسرا سیزن آنے والا ہے۔ میں کچھ نیا بھی کرنے والی ہوں۔ وقت آنے پر اس کے بارے میں بتاؤں گی۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK