اداکار کنال کھیمو نے مڈگاؤں ایکسپریس کے ذریعے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ اس فلم میں پرتیک گاندھی، اویناش تیواری اور دیویندُو نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ اب اس کے سیکوئل کے بارے میں بھی دیویندُو نے بڑا انکشاف کیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 27, 2026, 9:13 PM IST | Mumbai
اداکار کنال کھیمو نے مڈگاؤں ایکسپریس کے ذریعے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ اس فلم میں پرتیک گاندھی، اویناش تیواری اور دیویندُو نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ اب اس کے سیکوئل کے بارے میں بھی دیویندُو نے بڑا انکشاف کیا ہے۔
اداکار کنال کھیمو نے مڈگاؤں ایکسپریس کے ذریعے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ اس فلم میں پرتیک گاندھی، اویناش تیواری اور دیویندُو نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ اب اس کے سیکوئل کے بارے میں بھی دیویندُو نے بڑا انکشاف کیا ہے۔اداکار کنال کھیمو کی ہدایت میں بننے والی فلم مڈگاؤں ایکسپریس۲۲؍ مارچ ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں پرتیک گاندھی، اویناش تیواری اور دیویندُو مرکزی کرداروں میں تھے۔ فلم کو ناظرین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا۔ اب اس کے سیکوئل کے حوالے سے ’’مرزا پور‘‘ کے اداکار دیویندُو نے بڑا بیان دیا ہے، جس کے بعد مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔
سیکوئل پر دیویندُو کا کیا کہنا ہے؟
اداکار دیویندُو نے تصدیق کر دی ہے کہ فلم مڈگاؤں ایکسپریس کا سیکوئل بنایا جا رہا ہے۔ ہدایتکار کنال کھیمو اس پر کام شروع کر چکے ہیں اور اسکرپٹ لکھ رہے ہیں۔ ویرائٹی انڈیا سے خصوصی گفتگو میں دیویندُو نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم کا سیکوئل آگے بڑھ رہا ہے۔سیکوئل کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے دیویندُو نے کہاکہ ’’ہاں، یہ ہو رہا ہے۔ بالکل ہو رہا ہے۔ کنال کھیمو اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔ ہم سب بہت، بہت پرجوش ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:یو کے ایشین فلم فیسٹیول میں ریکھا کی ’’امراؤ جان‘‘ ۴؍ کے ورژن میں دکھائی جائے گی
شاندار ردِعمل ملا
اداکار نے یہ بھی بتایا کہ ناظرین کے زبردست ردِعمل نے ٹیم کو سیکوئل بنانے کے لیے متاثر کیا۔ انہوں نے کہاکہ مڈگاؤں ایکسپریس کو جو ردِعمل ملا، وہ بہت خاص تھا… اس کی ایک الگ قسم کی فالوونگ بن گئی ہے۔ میں اسے ابھی’کلٹ‘ نہیں کہوں گا کیونکہ فلم نئی ہے، اسے مزید وقت چاہیے تاکہ یہ اور مضبوط ہو سکے۔ لیکن ہاں، لوگ اس فلم کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:تاریخ کا سب سے بڑا بحران: ’بیٹس‘ کی قلت نے عالمی کرکٹرز کی نیندیں اڑا دیں!
مڈگاؤں ایکسپریس کے بارے میں
`مڈگاؤں ایکسپریس ایک ڈارک کامیڈی فلم ہے جو تین بچپن کے دوستوں کے گووا کے سفر کی کہانی بیان کرتی ہے، جو مختلف مشکلات کی وجہ سے افراتفری میں بدل جاتا ہے۔ یہ فلم ۲۲؍ مارچ ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوئی تھی اور اسے ناقدین کی جانب سے بھی اچھا رسپانس ملا تھا۔