Inquilab Logo Happiest Places to Work

’لگان‘ کی کامیابی کے متعلق بالی ووڈ کے تجربہ کار فنکار بھی پُریقین نہیں تھے

Updated: August 24, 2024, 10:24 PM IST | Mumbai

ایک حالیہ انٹرویو میں ’’لگان‘‘ میں ’لکھا‘ کا کردار ادا کرنے والے یشپال شرما نے بتایا کہ اس فلم کی کامیابی کے متعلق فلم کے نغمہ نگار جاوید اختر، موسیقار اے آر رحمان اور انڈسٹری کے تجربہ کار اور باصلاحیت فنکار بھی پُریقین نہیں تھے۔ شاہ رخ خان اور رتیک روشن کے بعد ابتداء میں عامر خان نے بھی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Yashpal Sharma (third from right) in Lagaan. Photo: INN
یشپال شرما (دائیں جانب سے تیسرے) لگان میں۔ تصویر: آئی این این

۲۰۰۱ء میں ’’لگان‘‘ کا شمار سال کی بہترین فلم میں ہوا تھا۔ اس نے باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم، اس مشہور فلم کو بنانے کیلئے ہدایتکار آشوتوش گواریکر کو کڑی جدوجہد کرنی پڑی تھی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں یشپال شرما جنہوں نے فلم میں ’’لکھا‘‘ کا کردار ادا کیا، نے اس فلم کے بارے میں چند دلچسپ باتیں بتائیں۔ فرائیڈے ٹاکیز کے ساتھ بات کرتے ہوئے، یشپال نے بتایا کہ فلم کو شروع میں بڑے پیمانے پر شکوک و شبہات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جاوید اختر سمیت سب نے کہا تھا کہ ’’لگان‘‘ فلاپ ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’کوئی بھی گاؤں کی کہانی یا دھوتی اور پگڑی والے ہیرو کو قبول نہیں کرے گا۔ فلم کے نغمہ نگار جاوید اختر، موسیقار اے آر رحمان، اور انڈسٹری کے کئی تجربہ کار فنکار بھی اس فلم کی کامیابی کے متعلق پُریقین نہیں تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کیا سیزن ۴؍ ’’دی فیملی مین‘‘ کا آخری سیزن ہوگا؟ جانئے حقیقت

یشپال نے فلم کیلئے نامور اداکاروں کی تلاش کیلئے آشوتوش گواریکر کی جدوجہد کا ذکر کیا کہ ’’میں نے سنا ہے کہ ان کے پاس (آشوتوش) یہ اسکرپٹ کافی عرصے سے تھا۔ انہوں نے اس پروجیکٹ کیلئے شاہ رخ خان سے بھی رابطہ کیا تھا، لیکن انہیں اسکرپٹ پسند نہیں آئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے رتیک روشن سے رابطہ کیا، لیکن انہوں نے بھی انکار کر دیا۔‘‘ یشپال نے کہا کہ ’’لیکن ریلیز کے بعد ہمیں عالمی پیمانے پر پذیرائی ملی۔ یہاں تک کہ اسے آسکر کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔ نائن الیون کے دوران کاسٹ نے آسکر کیلئے امریکہ میں تقریباً ایک مہینہ گزارا۔ فلم کی کامیابی پر یقین کا سہرا آشوتوش کو جاتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: آرین خان، شاہ رخ خان ہی کی طرح محنتی ہیں: منوج پاہوا

دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر خان، جنہوں نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، اور اسے پروڈیوس بھی کیا تھا، انہوں نے بھی ابتدا میں فلم کو مسترد کر دیا تھا۔ پنک ولا کے ساتھ ایک انٹرویو میں، عامر نے کہانی پر اپنا پہلا ردعمل یاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’جب میں نے ’’لگان‘‘ کی کہانی سنی تو محض ۵؍ منٹ میں اسے مسترد کر دیا تھا۔ مجھے لگتا تھا کہ یہ ان لوگوں کی کہانی ہے جو بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ’’لگان‘‘ ادا نہیں کر پاتے اور وہ برطانوی لوگوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہیں۔ میں سوچ رہا تھا کہ `یہ کیسا عجیب خیال ہے؟ میں نے آشوتوش سے کہا، `یہ ایک عجیب کہانی ہے۔ مجھے کوئی اور کہانی سناؤ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK