سہ ماہی کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے میں گراوٹ کی وجہ سے کمپنی کو غیر ملکی کرنسی میں سب سے زیادہ۲۸۹۲؍ کروڑ روپے کا نقصان ہوا، جو اس خسارے کی بنیادی وجہ بنا۔ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ایئرلائنز کو۷ء۹۸۶؍ کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔
EPAPER
Updated: November 04, 2025, 8:14 PM IST | New Delhi
سہ ماہی کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے میں گراوٹ کی وجہ سے کمپنی کو غیر ملکی کرنسی میں سب سے زیادہ۲۸۹۲؍ کروڑ روپے کا نقصان ہوا، جو اس خسارے کی بنیادی وجہ بنا۔ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ایئرلائنز کو۷ء۹۸۶؍ کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔
نجی فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی انڈیگو کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں۲۵۸۲؍کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ سہ ماہی کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے میں گراوٹ کی وجہ سے کمپنی کو غیر ملکی کرنسی میں سب سے زیادہ۲۸۹۲؍ کروڑ روپے کا نقصان ہوا، جو اس خسارے کی بنیادی وجہ بنا۔ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ایئرلائنز کو۷ء۹۸۶؍ کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔
کمپنی نے منگل کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ سہ ماہی کے دوران اس کی کل آمدنی۴ء۱۰؍ فیصد بڑھ کر ۱۹۶۰۰؍کروڑ روپے ہوگئی، جبکہ کل خرچ ۳ء۱۸؍ فیصد بڑھ کر۲۲۰۸۱؍ کروڑ روپے رہا۔ ایئرلائنز کی دستیاب نشست فی کلومیٹر میں۸ء۷؍ فیصد اضافہ ہوا اور یہ۲ء۴۱؍ رہی، جبکہ فی دستیاب نشست فی کلومیٹر آمدنی ۳ء۲؍ فیصد بڑھ کر۵۵ء۴؍ روپے رہی۔ہوابازی کے ایندھن پر خرچ ۷ء۹؍ فیصد کم ہو کر۵۹۶۲؍ کروڑ روپے رہا۔ انڈیگو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر پیٹر ایلبرز نے ایک بیان میں کہاکہ گنجائش کے مؤثر استعمال سے ہماری کل آمدنی میں ۱۰؍فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اگر زرمبادلہ کے نقصان کو الگ کر دیا جائے تو ہمیں ۱۰۴؍ کروڑ روپے کا آپریٹنگ منافع ہوا ہے، جبکہ گزشتہ سال ہمیں نقصان ہوا تھا۔
اڈانی انٹرپرائزز کی آمدنی میں ۶؍ فیصد کی کمی ، منافع میں اضافہ
مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والی کمپنی اڈانی انٹرپرائزز کی کل آمدنی دوسری سہ ماہی میں مجموعی بنیاد پر ۶؍ فیصد گھٹ کر۲۱۸۴۴؍ کروڑ روپے رہ گئی۔ کمپنی کے منگل کے روز جاری کردہ مالی نتائج میں بتایا گیا ہے کہ اس سہ ماہی کے دوران اس کا آپریٹنگ منافع ۱۹ء۶۶؍فیصد گھٹ کر۳۵ء۸۱۴؍کروڑ روپے رہ گیا۔ تاہم دو الگ الگ سودوں سے حاصل ہونے والی ۳۵۸۳؍ کروڑ روپے کی آمدنی کے باعث خالص منافع ۸۴؍ فیصد بڑھ کر۳۱۹۹؍ کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھئے:چھتیس گڑھ سے غذائیت سے پُرچاول کی کھیپ کوسٹاریکا روانہ
مالی نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کہا کہ منظم کام اور حکمتِ عملی کے تنوع کی بدولت اڈانی انٹرپرائزز نے بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے کاروبار میں اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سہ ماہی کے دوران نوی ممبئی ہوائی اڈے کا افتتاح ملک کے بنیادی ڈھانچے کی کہانی کو نئے سرے سے متعین کرنے والا ہے۔ ہوائی اڈے، ڈیٹا سینٹر اور سڑک کے شعبے میں مضبوط کارکردگی کمپنی کے انفراسٹرکچر پورٹ فولیو کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔