• Wed, 05 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریحان احمد،شعیب بشیراور ثاقب محمود سمت دیگر کا ای سی بی سے ایک سالہ معاہدہ

Updated: November 04, 2025, 8:52 PM IST | London

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے منگل کو ۱۴؍ کھلاڑیوں کے لیے دو سالہ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا، جو ستمبر ۲۰۲۷ء تک جاری رہیں گے۔ ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس، محدود اوورز کے کپتان ہیری بروک، سینئر کھلاڑی جوس بٹلر، جو روٹ اور عادل رشید اس فہرست میں شامل ہیں۔

Rehan Ahmed.Photo:INN
ریحان احمد۔ تصویر:آئی این این

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے منگل کو ۱۴؍ کھلاڑیوں کے لیے دو سالہ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا، جو ستمبر ۲۰۲۷ء تک جاری رہیں گے۔ ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس، محدود اوورز کے کپتان ہیری بروک، سینئر کھلاڑی جوس بٹلر، جو روٹ اور عادل رشید اس فہرست میں شامل ہیں۔ ۱۲؍ دیگر کھلاڑیوں کو ایک سال کے معاہدوں کی پیشکش کی گئی جبکہ مزید چار کو ترقیاتی معاہدے ملے۔ فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو دو سال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے، جب کہ ساتھی فاسٹ بولر مارک ووڈ نے ایک سال کے معاہدے کا انتخاب کیا ہے۔ اوپنر بین ڈکٹ اور وکٹ کیپر جیمی اسمتھ، جنہوں نے حال ہی میں تمام فارمیٹس میں اپنی جگہ مضبوط کی ہے، نے بھی دو سال کا معاہدہ کیا ہے۔


۳۰؍ کھلاڑیوں کی فہرست میں ۶؍ نئے نام شامل ہیں۔ نوجوان آل راؤنڈر جیکب بیتھل، جنہوں نے حال ہی میں دوسرے درجے کی  ٹی ۲۰؍ٹیم کی قیادت کی، سونی بیکر، لیام ڈاسن، ثاقب محمود، جیمی اوورٹن، اور لیوک ووڈ کے ساتھ شامل ہیں۔ بیتھل کے علاوہ، دیگر پانچ نئے کھلاڑیوں نے ایک سال کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ 
تجربہ کار جونی بیریسٹو کو ان کے موجودہ معاہدے کی میعاد ختم ہونے کے بعد نئے معاہدے کی پیشکش نہیں کی گئی جبکہ لیام لیونگ اسٹون، ٹام بینٹن اور جارڈن کاکس کو بھی اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔  انگلینڈ مینز کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر روب کی نے کہاکہ ’’اس سال کا سینٹرل کنٹریکٹ گروپ انگلینڈ کی مردوں کی کرکٹ میں ہماری صلاحیتوں کی گہرائی اور طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ہم نے اپنے ملٹی فارمیٹ کے کھلاڑیوں کو دو سال کے معاہدے دیئے ہیں تاکہ ہم ان کے کام کے بوجھ کو ذمہ داری سے سنبھال سکیں اور انہیں وہ استحکام فراہم کریں جس کی انہیں تمام فارمیٹس میں کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:محسن خان کی تباہ کن گیند بازی ،کرناٹک نے کیرالا کو اننگز سے ہرا دیا

دو سالہ معاہدے: جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، جیکب بیتھل، ہیری بروک، جوس بٹلر، برائیڈن کارس، سیم کرن، بین ڈکٹ، ول جیکس، عادل راشید، جو روٹ، جیمی اسمتھ، بین اسٹوکس اور جوش ٹونگ 
ایک سال کے معاہدے: ریحان احمد، سنی بیکر، شعیب بشیر، زیک کرولی، لیام ڈاسن، ثاقب محمود، جیمی اوورٹن، اولی پوپ، میتھیو پوٹس، فل سالٹ، لیوک ووڈ اور مارک ووڈ ۔ترقیاتی معاہدے: جوش ہل، ایڈی جیک، ٹام لاج، مچل اسٹینلے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK