لیہہ، لداخ میں رنویر سنگھ کی فلم ’’دھرندر‘‘ کے سیٹ پر عملے کے ۱۰۰؍ سے زائد افراد کے فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: August 19, 2025, 8:01 PM IST | Mumbai
لیہہ، لداخ میں رنویر سنگھ کی فلم ’’دھرندر‘‘ کے سیٹ پر عملے کے ۱۰۰؍ سے زائد افراد کے فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
رنویر سنگھ کی فلم ’’دھرندد‘‘ کی ریلیز روک دی گئی ہے۔ آدتیہ دھر کی ہدایتکاری میں بنی فلم، جس میں سارا ارجن، رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، ارجن رامپال اور دیگر نے کلیدی کردار نبھائے ہیں، کے سیٹ پر صحت کے متعلق تشویش کا خطرہ پھیل گیا ہے۔ ۱۷؍ اگست بروز اتوار کو فلم کے ۱۰۰؍ سے زائد عملے کو کھانا کھانے کے بعد پیٹ درد، سر درد اور الٹی کی شکایت ہونے کے بعد سجل میموریل اسپتال داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ تمام افراد فوڈ پوائزننگ سے متاثر تھے۔ اے آئی این ایس نے رپورٹ کیا ہے کہ اتوار کی شام فلم کے عملے کے ۱۰۰؍ سے زائد افراد کھانا کھانے کے بعد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے تھے۔ یہ معاملہ دھرندر کے سیٹ پر پیش آیا تھا۔
اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ’’ہم نے فوری طور پر مریضوں کے جم غفیر کا سامنا کیا۔ پولیس بھی آگئی تھی جنہوں نے ہجوم اور اس واقعے کی وجہ سے پھیلنے والی افراتفری پر قابو پایا۔
لیہہ، لداخ میں فلم کے سیٹ پر کیا ہوا تھا؟
لیہہ، لداخ میں فلم کا عملہ ایک منظر کی شوٹنگ میں مصروف تھا تبھی چند افراد اچانک بیمار ہوگئے جس کے سبب فلم کا پروڈکشن روکنا پڑا۔ ۱۰۰؍ سے زائد افراد کے اچانک بیمار ہونے کے بعد حالات پر قابو پانے کیلئے پولیس اور طبی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی تھیں۔ اس واقعے کی وجہ سے کسی بھی شخص کی جان نہیں گئی لیکن حالات بہتر ہونے تک فلم کا پروڈکشن روک دیا گیا ہے۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیمار افراد کی جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی ہے۔
دھرندر کی ریلیز اور باکس آفس پر دیگر فلموں سے تنازع
یاد رہے کہ رنویر سنگھ کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیزہوگی اور شاہد کپور اور وشال بھردواج کی فلم ’’ارجن استرا‘‘ سے ٹکرائے گی۔ ’’دھرندر‘‘ اور ’’ارجن استرا‘‘ کی ریلیز کو مدنظر رکھتے ہوئے فلمسازوں نے پربھاس کی فلم ’’راجہ صاب‘‘ کو ۶؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے لیکن فلم کی ریلیز کی تاریخ ملتوی بھی کی جاسکتی ہے۔