Inquilab Logo Happiest Places to Work

لیم پین کے ۹؍سالہ بیٹے بیئر کو۲۹؍ ملین ڈالر کی جائیداد کا واحد وارث قرار دیا گیا

Updated: June 25, 2026, 4:13 PM IST | New York

ون ڈائریکشن بینڈ کے رکن لیم پین اکتوبر ۲۰۲۴ء میں ارجنٹائنا کے شہر بیونس آئرس میں ایک ہوٹل کے کمرے کی بالکونی سے گرنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

Liam Payne.Photo:X
لیم پین۔ تصویر:آئی این این

ون ڈائریکشن بینڈ کے رکن لیم  پین اکتوبر ۲۰۲۴ء میں ارجنٹائنا کے شہر بیونس آئرس میں ایک ہوٹل کے کمرے کی بالکونی سے گرنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ اب ان کے بیٹے بیئر کو ان کی تمام دولت کا واحد وارث قرار دیا گیا ہے۔ پین کا یہ اکلوتا بیٹا ان کی سابقہ شریکِ حیات اور گلوکارہ شیرل سے ہے۔
 گلوکار پین کے بیٹے بیئر کو ان کی کروڑوں ڈالر مالیت کی جائیداد کا واحد مستحق قرار دیا گیا ہے۔ پیپل میگزین کی رپورٹ کے مطابق ۹؍ سالہ بیئر کو پین کی جائیداد سے۲۹۰۰۷۹۹۸؍ امریکی ڈالر ملیں گے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق اس رقم کا ایک حصہ فوری طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم زیادہ تر رقم ایک  ٹرسٹ فنڈ میں رکھی جائے گی بیئر کو ۱۸؍ سال کی عمرمیں اس تک  رسائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:جاپان: شمال مشرقی ساحل کے قریب طاقتور زلزلہ، سونامی کا خطرہ یا کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں


لیم پین کی اچانک وفات
لیم پین اکتوبر ۲۰۲۴ء میں ۳۱؍ سال کی عمر میں ایک ہوٹل کی بالکونی سے گرنے کے نتیجے میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی موت نے پوری موسیقی کی دنیا کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا تھا۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ان کی موت ’’پولی ٹراما‘‘ (جسم پر متعدد شدید چوٹوں) کے باعث ہوئی، جن میں اندرونی اور بیرونی خون بہنا اور کھوپڑی کا فریکچر شامل تھا۔ یہ تمام زخم ہوٹل کی تیسری منزل کی بالکونی سے گرنے کے نتیجے میں آئے تھے۔ سرکاری ٹیسٹ میں ان کے جسم میں الکحل، کوکین اور اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کے آثار بھی پائے گئے۔

یہ بھی پڑھئے:پرینکا چوپڑا نے انجلینا جولی کے ساتھ نئے پروجیکٹ کی تصدیق کی


بیئر،لیم پین اور شیرل کا بیٹا
گلوکارلیم پین نے  ۲۰۱۷ءمیں اپنی سابقہ ساتھی اور گلوکارہ  شیرل  کے ساتھ اپنے پہلے اور واحد بچے کا استقبال کیا تھا۔ مئی ۲۰۲۵ء میں، پین کی وفات کے سات ماہ بعد اور چونکہ انہوں نے کوئی وصیت نہیں چھوڑی تھی، شیرل کو ان کی جائیداد کی منتظم مقرر کیا گیا۔ اس وقت کی دستاویزات کے مطابق برطانیہ میں لیم پین کی جائیداد کی مجموعی مالیت تقریباً۳۸؍ ملین امریکی ڈالر تھی، جبکہ خالص مالیت تقریباً  ۲ء۳۲؍ ملین امریکی ڈالر تھی۔۲۲؍ مارچ ۲۰۱۷ء کو لیام پین اور شیرل نے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر لیم نے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیاتھا کہ ’’میں اپنے نومولود بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہنے پر بے حد خوش ہوں۔ یہ ایک ایسا لمحہ ہے جسے میں اپنی پوری زندگی کبھی نہیں بھولوں گا اور یہ اب تک کی میری سب سے پسندیدہ یاد ہے۔ میں اس کی شاندار ماں سے بے حد متاثر ہوں، جس نے پورے سفر میں میرا ساتھ دیا۔ اس نے واقعی میرے خوابوں کو حقیقت بنا دیا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK