Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’لاک اپ۲‘‘ کی فاتح شریا کالرا نےٹرافی کے ساتھ ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم جیتی

Updated: August 05, 2026, 10:06 PM IST | Mumbai

نیٹ فلکس کے مقبول ریئلٹی شو ’’لاک اپ۲‘‘ کا فاتح آخرکار سامنے آ گیا ہے۔ ۵؍ اگست کو نشر ہونے والے گرینڈ فائنل میں سوشل میڈیا انفلوئنسر اور پوڈکاسٹر شریا کالرا نے ٹرافی اپنے نام کر لی۔ انہوں نے نہ صرف شو کی چمچماتی ٹرافی جیتی بلکہ ایک کروڑ روپے کی خطیر انعامی رقم بھی حاصل کی۔

Shreya Kalra.Photo:X
شریاکالرا۔ تصویر:ایکس

نیٹ فلکس کے مقبول ریئلٹی شو ’’لاک اپ۲‘‘ کا فاتح آخرکار سامنے آ گیا ہے۔ ۵؍  اگست کو نشر ہونے والے گرینڈ فائنل میں سوشل میڈیا انفلوئنسر اور پوڈکاسٹر شریا کالرا  نے ٹرافی اپنے نام کر لی۔ انہوں نے نہ صرف شو کی چمچماتی ٹرافی جیتی بلکہ ایک کروڑ روپے کی خطیر انعامی رقم بھی حاصل کی۔شو کے آغاز سے ہی اعلان کیا گیا تھا کہ اس سیزن کے فاتح کو ایک کروڑ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ گرینڈ فائنل میں شریا کالرا نے مضبوط حریفوں کو شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔


شریا نے بڑے ستاروں کو دی شکست 
’’ لاک اپ ۲‘‘ کے ٹاپ پانچ فائنلسٹس میں شریا کالرا، شیوانگی جوشی، رام کپور، شلپا شندے اور یوگیش راوت شامل تھے۔ شائقین اور سوشل میڈیا پر زیادہ تر مقابلہ شریا کالرا اور معروف ٹی وی اداکارہ شیوانگی جوشی کے درمیان تصور کیا جا رہا تھا۔شیوانگی جوشی اپنی مضبوط فین فالوونگ کی وجہ سے ٹائٹل کی بڑی دعوے دار سمجھی جا رہی تھیں، لیکن گرینڈ فائنل میں شریا کالرا نے بازی مار لی، جبکہ شیوانگی جوشی فرسٹ رنر اپ رہیں۔

یہ بھی پڑھئے:مغربی ایشیا میں کشیدگی کم ہونے سے روپے میں مضبوطی کا امکان: سنجے ملہوترا


 پہلے سیزن کے فاتح کو کیا ملا تھا؟ 
`’’لاک اپ ‘‘کا پہلا سیزن ۲۰۲۲ء میں نشر ہوا تھا، جس کی میزبانی اداکارہ کنگنا رناوت نے کی تھی۔ اس سیزن کے فاتح اسٹینڈ اپ کامیڈین  منور فاروقی  بنے تھے۔ منور فاروقی کو ٹرافی کے ساتھ ۲۰؍ لاکھ روپے نقد انعام، ایک  ماروتی ارٹیگا  کار اور اٹلی کا مکمل اسپانسر شدہ ٹرپ بھی دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:بارش کے باعث آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے منسوخ


 تین سال بعد واپس آیا شو 
پہلے سیزن کے بعد۲۰۲۳ء ،۲۰۲۴ء اور۲۰۲۵ء میں ’’لاک اپ‘‘ شو کا کوئی نیا سیزن پیش نہیں کیا گیا۔ اس سال شو نے نئی شکل میں واپسی کی، جس کی میزبانی  فرح خان  اور  رتیش دیشمکھ  نے کی۔’’لاک اپ ۲‘‘ کا آغاز ۲۷؍ جون کو ہوا تھا، جبکہ ۵؍ اگست کو گرینڈ فائنل کے ساتھ اس سیزن کا اختتام ہوا، جہاں شریا کالرا کو شو کی نئی فاتح قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK